پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آن لائن ایڈمشن سسٹم لاؤنچ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم متعارف
پنجاب میں ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کی طرف سے طالب علموں کی آسانی کے لیے آن لائن ایڈمشن سسٹم کے نظام کو متعارف کرایا گیا ہے۔ایڈمشن پالیسی 2024ء کے تحت آپ پنجاب کے سرکاری کالجز میں آن لائن ایڈمشن کرواسکتے ہیں۔امیدوار سادہ آن لائن فارم کے ذریعے کالج/پروگرام میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ اس نظام کے ذریعے درخواست کی فیس سلِپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Punjab k Taleemi Idaron Mein Online College Admission System (OCAS) Launch
آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کی خصوصیات
طلباء ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ سرکاری کالجز میں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
ہر درخواست پر 25روپے وُصول کیے جائیں گے۔
طالب علم کا نام کالج کی میرٹ لسٹ میں شامل ہوگا۔
رجسٹریشن کا عمل صرف تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔
طلباء 700سے زائد سرکاری کالجز میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
داخلے کا معیار
صرف ہیومینیٹیز گروپ والوں کے لیے سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کا اطلاق ہوگا۔
متعلقہ کھیل کا سرٹیفکیٹ بھی چسپاں کریں۔
وہ طلباء جن کی حاضری کالج لیکچرز میں 75فیصد ہوگی وہ امتحان کے لیے اہل ہوں گے
جب طلباء کالج آئیں تو ان کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔
او۔لیول کے طلباء پنجاب بورڈ کمیٹی آف چئیرمین کی طرف سے دیا گیا سرٹیفکیٹ چسپاں کریں۔
آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے فوائد
اس نظام کی وجہ سے وقت اور پیسے کا ضیاع نہیں ہوتا۔
یہ نظام لڑکیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
اس نظام کی وجہ سے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔
اس نظام کی وجہ سے مقامی طلباء کے 350روپے جبکہ غیر مقامی طلباء کے 2000روپے بچ جاتے ہیں۔
You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: