کے پی کے بورڈ 10 کلاس مطالعہ پاکستان سبق نمبر1 تحریک پاکستان مختصر سوال و جواب
KPK Board 10th Class Pak Studies Ch 1 Tarekh Pakistan Short Questions Answers
We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.
After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for KPK board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.
We provided 10th class Pak Studyshort questions answers on this page of all KPK boards. Students of KPK boards can prepare the Pak Study subject for annual examinations.
In this List we have included all KPK boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section
Malakand Board 10th classes short questions Answer
Mardan Board 10th classes short questions Answer
Peshawar Board 10th classes short questions Answer
Swat Board 10th classes short questions Answer
Dera Ismail Khan Board 10th classes short questions Answer
Kohat Board 10th classes short questions Answer
Abbottabad Board 10th classes short questions Answer
Bannu Board 10th classes short questions Answer
All above mention KPK Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.
How to Prepare KPK Board Classes Short Question Answer at Gotest
- Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
- You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
جواب: وفاقی مستحب ایک وفاقی ادارے کا نام ہے۔ اس ادارے کو جزل ضیاء الحق نے جون 1981ء می قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا گیا تھا۔ جن شہریوں کے حقوق کسی سرکاری محکمے یا کسی افسر کے فیصلے، حکم یا کارروائی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہوں تو متاثرہ شہری سادہ کا غذ پر وفاقی محتسب کو اپنی شکایت یا شکایت درخواست کی شکل میں ڈاکخانہ کے ذریعے کارروائی کے لئے بھیج سکتا ہے۔ وفاقی محتسب کا عہدہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہے اور اس پر تقرر چار سال کے عرصہ کے لئے صدر مملکت کر سکتا ہے۔
جواب: جنیوا مذاکرات:
افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد افغان مسئلے کے حل کے لئے جنیوا کے مقام پر جو مذاکرات شروع کئے گئے تھے ان کوجنیوا مذاکرات کہا جاتا ہے۔ دسمبر 1978ء میں اقوام متحد ہ کے ذریعے افغان مسئلے کے حل پر اتفاق کیا گیا۔ روسی سربراہ گورباچوف کے اعلان کے مطابق اگر 15 مارچ 1988ء تک جنیوا مذاکرات کا میاب ہو گئے تو روس 15 مئی 1988ء سے اپنے افواج کا انخلاء شروع کر دے گا لیکن وزیراعظم جو نیجو مارچ تک جنیوا معاہدہ پر ستخط کے لئے تیا تھے جبکہ صدر ضیاء الحق چاہتے تھے روسی فوجوں کی واپسی نہیں بلکہ پہلے وباری افغان حکومت کا قیام ہوں کیو نکہ بصورت دیگر خانہ جنگی کا خدشہ تھا اور وہ افغان مہاجرین کو جنیوا مذاکرات میں فریق بنانا چاہتے تھے کیونکہ یہ 35 لاکھ مہاجرین کے واپسی کے لئے ضروری قدم تھا لیکن تمام اختلافات کے باوجود وزیراعظم محمد جونیجو نے معاہدہ جنیوا پر دستخط کر دیں جس کے روسے روسی افواج افغانستان سے نکل گئے۔
جواب: 1985ء کے انتخاب کے نتیجے میں جو اسمبلیاں وجود میں آگئی اس کے نتیجے میں ضیاء الحق نے 20مارچ 1985ء کو محمد خان جو نیجو کو وزیراعظمبنانے کا فیصلہ کیا اور 23 مارچ 1985ء کو وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے 31دسمبر 1985 ء کو اپنے مشہور پانچ نکاتی منشور کا اعلان کیا جس کو وزیراعظم محمد خان جو نیجو کا پانچ نکاتی پراگرام بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اہم پانچ نکاتی درج ذیل ہیں۔
1) جمہوری نظام: نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ایک مستحکم اسلامی جمہوری نظام کا قیام پہلا نکتہ ہے۔
2) منصفانہ معاشی نظام: بے روزگاری کے خاتمے اور اعوام کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے منصفانہ معاشی نظام کا قیام دوسرا اہم نکتہ ہے۔
3) تعلیم کا فراغ: ملک سے نا خواندگی دور کر کے جدید سائنسی دور کے لئے قوم کو تیار کرنا تیسرا نکتہ ہے۔
4) انصاف کی فراہمی: بدعنوانی، رشوت اور نا انصافی کو ختم کر کے عوام کو انصاف اور معاشرتی تحفظ فراہم کرتا چوتھا اہم نکتہ ہے۔
5) دفاع و خارجہ پالیسی: سب سے آخری اور پانچویں نکتے میں مضبوط ملکی دفاع اور غیر وابستہ متوازن پا لیسی کے ذریعے ملکی استحکام، قومی سلامتی اور خود مختیاری کا تحفظ پر زوردیا گیا۔
جواب مقامی حکومت کی تعریف: مقامی حکومت یا حکومتیں ایسی حکومت ہے جو مقامی آبادی اپنے مقامی مسائل کے حل کت لئے تشکیل دیتے ہیں، مقامی حکومت کہلا تے ہیں۔ یہ حکومت اپنی حدود کے اندر رہائش پذیرا فراد کے نظم و نسق، مالیات، تعلیم و صحت عغیرہ جیسے خدمات کی نگرانی کرتی ہے۔ اور براہ راست عوام کو جواب دہ ہوتے ہیں۔
مقامی حکومتوں کا ارتقاء: پاکستان میں ایورب خان کے دور میں بلدیاتی یا مقامی حکومتوں کے نظام کو متعارف کرایا گیا۔ اسمبلیوں کے انتخاب، صدر پاکستان کے انتخاب اور بعض نیم عدالتی اختیارات ان کو حاصل تھے۔ جزل ضیاء الحق کے دور میں مقامی حکومتوں کے نظام کو دوبارہ منظم کیا گیا اور اور اختیارات مقامی سطح پر منتقل کی گئی۔ جزل مشرف کے دور میں قومی تعمیر نو بیورو کی سفارشات کی روشنی میں مقامی حکومتوں کو نئے انداز میں وسیع اختیارات کے ساتھ نافذ کیا گیا۔
جواب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2005ء:
پاکستان میں نیا بلدیاتی نظام 2000ء میں مقامی حکومتوں کے نظام کے متعارف کرنے کے ساتھ شروع ہعا جس نے اپنی پہلی مقرہ میعاد جون 2005ء میں مکمل کیا لیکن اس دوران مقامی حکومتوں کے نظام میں بعض کوتاہیاں، رکاوٹیں اور مشکلات پیش آئے۔ جس کو دور کرنے کے لئے حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کیا۔
فراغت ناظمین: اس آرڈیننس کے تحت تمام ناظمین اور نائب ناظمین کو اپنے عہدوں سے فارغ کر دا گیا اور ان کی جگہ 60دن کے لئے نگران ناظم مقرر کئے گئے۔
تعداد میں کمی: اس آرڈیننس کے ذریعے یونین کونسل ناظم اور نائب ناظم کے ساتھ کونسلروں کی تعداد 13 مورر کی گئی جو پہلے 21تھی۔
اعزازیہ: اس آرڈیننس کی رو سے کونسلروں کو بھی اعزازیہ ملے گا۔
برطرفی اختیارات: اس آرڈیننس کے تحت وزیر اعلیٰ کو ضلع، ٹاؤن یا یونین کونسل کے کسی بھی ناظم کو معطل اور ان کے احکامات کو منسوخ کرنے کا اختیار ملا لیکن اس دوران وزیر اعلیٰ لو کل گورنمنٹ کمیشن کو کیس ارسال کرے گا جو 90 دن میں فیصلے کا پابند ہو گا۔ بصورت دیگر ناظم بحال تصور ہو گا۔ اس میں لوکل گورنمٹ کمیشن کو انتظامی اختیارات بھی دئے گئے جس کے تحت وہ ضلع اور تحصیل کی حکومتوں سے ہر قسم کے کاغذات اور دستاویزات طلب کر سکتا ہے۔