Tips to Clear Bar Council Test in Pakistan

پاکستان بارکونسل کے منعقدہ انٹری ٹیسٹ کی تحریری تیاری

پاکستان بار کونسل پاکستان کے تمام وکلاء کو رجسٹر کرتا ہے لیکن تمام وکلاء کو ایڈووکیٹ کی پریکٹس کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے صوبائی بار کونسل کی طرف سے تحریری ٹیسٹ دینا پڑتا ہے۔پہلے صرف انٹرویو ہی لیا جاتا تھا لیکن کچھ عرصہ کے بعدایڈووکیٹ کے پریکٹس لائسنس کے لیے این۔ٹی۔ایس لاء جی۔اے۔ٹی ٹیسٹ متعارف کروایا گیا۔ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے آپ پاکستان بار کونسل کے ٹیسٹ کی تیاری بآسانی کرسکیں گے اور یقینی طور پر آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گی۔
صوبائی بار کونسل تحریری ٹیسٹ کے لیے کتابیں شائع کرتا ہے۔زیادہ تر اس کتاب سے ہی سوالات پوچھے جاتے ہیں۔سب سے پہلے آپ کو چاہیے کہ صوبائی بار کونسل کی طرف سے شائع کی جانے والی کتاب کو اچھی طرح تیار کریں۔
آپ کو اپنے ایل۔ایل۔بی کے قانونی موضوعات کے مطابق طریقہ کو واضح کرنا چاہیے۔وہ طلبہ جنہوں نے تجویز پیش مطالعہ کے طریقے کار کے ذریعے ایل۔ایل۔بی کا امتحان کلئیر کیا ہے وہ یہ امتحان کلئیر نہیں کر سکتے۔
لاء کے طلباء کو اپنے سنئیر وکلاء کی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے۔
آپ بار کونسل کے ماضی کے مکمل شدہ پیپرزاور ماڈل پیپرز سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ کو ایل۔ایل۔بی کے پارٹ 3کے امتحان کے فوری بعد تیاری شروع کر دینی چاہیے۔
آپ کسی سنئیر وکیل کی زیر نگرانی میں بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
امتحان کے سنٹر میں مثبت ذہن اور پُر اعتمادی کے ساتھ ڈاخل ہوں ۔غیر یقینی بھروسے والے افراد پاکستان بار کونسل کا ٹیسٹ کلئیر نہیں کرسکتے۔
پاکستان بار کونسل کے ٹیسٹ پیپرز مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مکمل تیاری کریں تاکہ آپ کو ہر قسم کی مدد حاصل ہو۔
اپنا زیادہ تر وقت لائبریری یا کورٹس روم میں گزاریں تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ لیگل پریکٹس کے حوالے سے مدد حاصل ہو سکے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: