Difference Between Matric and O Level in Pakistan

او۔لیول اور میٹرک کے درمیان فرق

میٹرک کا سرٹیفکیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔ کیمبرج انٹرنیشنل اگزیمینیشن پوری دنیا میں او۔ لیول کے امتحانات منعقد کرواتا ہے اور اسے پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ او لیول کا سلیبس بہت جامع اور سرگرمیوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جدید وقت کے ساتھ ماہرِتعلیم او۔ لیول کا سلیبس تیار کرتے رہتے ہیں۔
او۔ لیول کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ میٹرک کے بعد طلباء کو بیرونِ ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
او۔ لیول میں صرف انگریزی زبان میں ہدایات دی جاتی ہیں جوکہ او۔ لیول طلباء کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اکثریت میں میٹرک کے طلباء اردو زبان میں امتحان دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے ایسے طلباء کو اپنے مستقبل کے تعلیمی کیرئیر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
او۔ لیول کے امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ میٹرک کے امتحان سال میں ایک مرتبہ منعقد کیے جاتے ہیں۔
او۔ لیول کی ڈگری کی معیاد تین سال جبکہ میٹرک کی ڈگری کی معیاد دو سال ہے۔
او۔لیول کا امتحان مختصر سوالات اور جوابات اور معروضی حصہ پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ میٹرک کا امتحان لمبے سوالات اور جوابات پر مشتمل ہوتا ہے۔
او۔لیول کی تعلیم میٹرک کی تعلیم سے بہت مہنگی ہے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: