کے پی کے گیارہویں کلاس اردو نظم نمبر 11 یہ سڑکیں مختصر سوال جواب

KPK 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain Short Questions with answers are combined for all 11th class(Intermediate/hssc) Level students.Here You can prepare all Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short question in unique way and also attempt quiz related to this Nazm. Just Click on Short Question and below Answer automatically shown. After each question you can give like/dislike to tell other students how its useful for each.

Class/Subject: 11th Class Urdu

Nazm Name: Ye Sarrkain

Board: All KPK  Boards

  • Malakand Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Mardan Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Peshawar Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Swat Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Dera Ismail Khan Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Kohat Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Abbottabad  Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer
  • Bannu Board 11th Class Urdu Nazm 11 Ye Sarrkain short questions Answer

Helpful For:

  • All KPK Boards 11th Class  Urdu Annual Examination
  • Schools 11th Class Urdu December Test
  • KPK 11th Class Urdu Test
  • Entry Test questions related Urdu

کے پی کے گیارہویں کلاس اردو نظم نمبر 11 یہ سڑکیں مختصر سوال جواب

نظم میں شہر کی سڑکوں کا نقشہ کس طرح کھینچا گیا ہے؟

ج۔ نظم میں شہر کی سڑکوں کا نقشہ کچھ اس طرح کھینچا گیا ہے کہ وہ ناقابل مرمت حد تک ٹوٹ چکی ہیں، ان میں گڑھے پڑچکے ہیں۔ جب بارش ہو تو یہ سڑکیں کیچڑ والے تالابوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور ان کا پانی بکھر کر گلی کوچوں میں بہنے لگتا ہے۔ صاحب زوق لوگوں کو یہ خستہ حال سڑکیں شہرہ آفاق مصوروں اور نقاشوں کے شاہکاروں کی یاد دلاتی ہیں۔ یہ ہمیں مشکل وقتوں میں صبر، حوصلے اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا سبق دیتی ہیں۔

اس نظم کے ہر بند میں پانچ مصرعے ہیں۔ ایسی نظم کو کیا کہتے ہیں؟

ج۔ ایسی نظم، جس کے ہر بند میں پنچ مصرعے ہوں، کو مخمس کہتے ہیں۔

اس نظم میں شاعر نے کون کون سی تلمیحات بیان کی ہیں؟ وضاحت کریں۔

ج۔ اس نظم میں شاعر نے مندرجہ ذیل تلمیحات بیان کی ہیں:
۱) رستم و سہراب: رستم، کیانی بادشاہوں کی فوجوں کا بے مثل پہادری کا مالک ایرانی پہلوان جس نے ہمیشہ فتح پائی۔ سہراب اس کا اکلوتا بیٹا تھا جس نے اپنے باپ کی تلاش میں لشکر کشی کی۔ باپ اور بیٹے کی لڑائی میں اپنے باپ کے ہاتھوں بارا گیا۔ یہ بڑا المیہ بے خبری اور غلط فہمی کی وجہ پیش آیا۔
۲) بہزاد: کمال الدین بہزاد جس نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بنا پر ایرانی دبستان مصوری اور نقاشی کی بنیاد رکھی۔
۳) چغتائی: لوہور کا رہنے والا عبدالرحمن چغتائی مصوری میں بڑی شہرت کا مالک ہے۔ اس کی تصویر یں اکثر عجائب گھروں میں رکھی جا چکی ہیں۔
د) مانی: اس نے ایسی تصویروں کا مجموعہ ” ازنگ” کے نام سے یاد گار چھوڑا جس میں جنت اور دوزخ کے مناظر دکھائے گئے تھے اور دعویٰ کیا یہ سب خدا کی طرف سے اس تخلیق کی بنا پر اس نے” مونویت ” کے نام سے ایک مذہب کی بنیاد رکھی۔

مصرعے کی وضاحت کریں۔
پرانے وقتوں کے بغداد کی اولاد یہ سڑکیں

ج۔ ٍٹوٹی پھوٹی اور بیحد مرمت طلب سڑکوں کی حالت زار پر افسوس کرتے ہوئے شاعر کہتا ہے کہ جب آدم کو جنت سے نکال کر زمین پر اتارا گیا تو جو چیز اس نے سب سے پہلے ایجاد کی وہ سٹکیں تھیں تاکہ وہ آسانی سے ادھر ادھر جا سکے۔ بغداد ایک قدیم تاریخی شہر ہے جو کسی زمانے میں عروس البلاد کہلاتا تھا اور الفت لیلوی داستانوں کا شہر تھا۔

درج ذیل کے چار چار ہم قافیہ الفاظ لکھیں۔

ج۔ ایجاد۔ گرداب، بگر، قلم، خار
ایجاد۔۔۔۔۔ اولاد، میعاد، آزاد، برباد، صیاد، افتاد، فریاد، جلاد
گرداب۔۔۔۔۔۔ بالاب، سہراب، نایاب، پایاب، محراب، دولاب، مہتاب، کمیاب
نگر۔۔۔۔۔۔ ڈگر، مگر، اگر، فقر، شکر
قلم۔۔۔۔۔۔ الم ، علم، حکم ، سقم
خار۔۔۔ زار ، نار، آبشار، بار، پار ، تار، کوہسار ، اشعار

''گلوں سے خار بہتر ہیں، جودامن تھام لیتے ہیں ''

شاعر نے یہ مصرع واوین میں کیوں لکھا ہے؟ وضاحت کریں۔
ج۔ شاعر نے اس مصرعے واوین میں اس لیے لکھا ہے کہ یہ اس کا نہیں، کسی اور شاعر کا ہے یا ضرب المثل ہے۔ تضمین ہونے کی وجہ سے اسے واوین میں لکھا گیا ہے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button