12th Class Urdu Chapter 9 Molana Zafar Ali Khan Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 9 Molana Zafar Ali Khan Short Questions Answer
[toggle title=”اخبار نئی دنیا میں چراغ حسن حسرت کی ذمہ داریاں کیا تھیں۔” state=”close”]
جواب:چراغ حسن حسرت اخبار نئی دنیا میں مقالہ افتتاحیہ اور فکاہی کالم لکھا کرتے تھے۔[/toggle]
[toggle title=”مولانا ظفر علی خان کو دیکھ کر چراغ حسن حسرت کو مایوسی کیوں ہوئی؟” state=”close”]
جواب:چراغ حسن حسرت سمجھتے تھے کہ عام سیاسی لیڈروں کی طرح ظفر علی خاں بھی بھاری بھر کم ہوں گے۔ نو ند نکلی ہوئی ہوگی لیکن مولانا کو دیکھ کر مایوسی ہوئی کیونکہ تو ندتھی نہ عمامہ۔[/toggle]
[toggle title=”مولانا ظفر علی خان نے آتے ہی کن موضوعات پر گفتگو شروع کی؟ ” state=”close”]
جواب:مولانا ظفر علی خان نے آتے ہی سائمن کمیشن، ہندوستان کی جدید اصلاحات، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور کامل آزادی کے موضوعات پر گفتگو شروع کر دی۔[/toggle]
[toggle title=”مولانا ظفر علی خاں کی صبح کی سیر کا معمول کیا تھا؟ ” state=”close”]
جواب: وہ رات کے پچھلے پہر اُٹھ کر نہر کنارے میلوں دوڑ لگاتے اور ڈنٹر پیلتے اس کے بعد نماز فجر ادا کیا کرتے تھے۔[/toggle]
[toggle title=”مصنف نے مولانا ظفر علی خاں کے ساتھ صبح کی سیر پر جانے سے بچنے کے لیے کیا بہانہ بنایا؟” state=”close”]
جواب: منصف نے مالانا سے کہا کہ میں سخت بیمار ہوں۔ رات بخار ہو گیا۔ سر میں درد ہے۔ پیٹ میں بھی درد ہے۔غالبا قولنج ہے۔[/toggle]
[toggle title=”صبح کی سیر کے علاوہ ظفر علی خاں کن ورزشوں کے شوق تھے؟ ان کے مشاغل کیا تھے؟” state=”close”]
جواب:وہ مگدر ہلاتے تھے نیزہ بازی اور شہسواری میں بھی مہارت حاصل تھی۔ پیرا کی اور کشتی گیر ی بھی جانتے تھے۔ نشانہ بھی اچھا تھا۔[/toggle]
[toggle title=”چراغ حسن حسرت نے مولانا کی شاعری پر اعتراض کرنے والے کو ان کا کون سا شعر سنایا؟” state=”close”]
جواب: چراغ حسن حسرت نے مولانا کا یہ شعر سنایا
سلیقہ مے کشی کا ہو تو کرسکتی ہے محفل میں
نگاہ مست ساقی مفلسی کا اعتبار اب بھی[/toggle]
[toggle title=”مولانا ظفر علی خان نظم کہنے میں کتنا وقت صرف کرتے تھے؟” state=”close”]
جواب:مولانا ایک نظم کہنے میں عموما آدھا گھنٹہ صرف کرتے تھے۔ شاید ہی کوئی نظم ایسی ہو جو انہوں نے گھنٹے، دو گھنٹے میں کہی ہو۔[/toggle]
[toggle title=” کتابت کی غلطیاں دیکھ کر مولانا غصے کا اظہار کس انداز میں کرتے تھے؟” state=”close”]
جواب: وہ غصے میں آکر کہتے۔ ایک کالم میں پچاس پچاس غلطیاں ہیں۔ کوئی دائرہ بھی صحیح نہیں۔ غضب خدا کا قرآن کی آیت غلط لکھ دی۔ ستیاناس کر دیا اخبار کا۔[/toggle]
[toggle title=”چراغ حسن حسرت مولانا سے کس قسم کی گفتگو کرنا چاہتے تھے؟ ” state=”close”]
جواب:چراغ حسن حسرت مولانا سے شعر و شاعری کے متعلق گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن مولانا سیاسی موضوعات پر باتیں کر رہے تھے۔[/toggle]