12th Class Urdu Chapter 10 Qurtaba ka Qazi Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 10 Qurtaba ka Qazi Short Questions Answer

زبیر کو حلاوہ کے حوالے کیوں کیا گیا؟ اس وقت اس کی عمر کتنی تھی؟

جواب:زبیر صرف تین روز کا تھا جب اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ اسے تین روز کی عمر ہی میں حلاوہ کے حوالے کر دیا گیا جس نے اس کا اپنا دودھ پلایا۔

عبداللہ نے حلاوہ کی مایوس کن گفتگو کا کیا جواب دیا؟

جواب:عبداللہ نے کہا کہ آج کے دن کے اختتام پر بھی زبیر زندہ ہو گا۔ عمر پائے گااور رب العالمین کے فضل و کرم سے تجھے اور مجھے ہم دونوں کو قبر کے شگاف میں اُتارے گا۔

عبداللہ نے حلاوہ کو یہ یقین دہانی کیسے کرائی کہ زبیر کی جان بچ جائے گی؟

جواب:عبداللہ نے حلاوہ سے کہا کہ تمام راستوں پر آدمی پھیل چکے ہیں جو شہر میں صرف اسی آدمی کو داخل ہونے دیں گے جو قرآن کی قسم اُٹھائے گا کہ اسے زبیر کی سزا سے کچھ سروکار نہیں۔

عبداللہ کے خیال میں چوک میں ہجوم کیوں جمع ہے؟

جواب:عبداللہ کہتا ہے کہ لوگ سولی کا تما شا دیکھنے کے لیے نہیں کھڑے ہوئے بلکہ اس لیے کھڑے ہیں کہ یہ ناپاک کام خود کریں گے نہ ہونے دیں گے۔

مجرم کو پھانسی دینے والا شخص کہاں چلاگیا؟

جواب:عبداللہ قاضی کو بتاتا ہے کہ مجرم کو پھانسی دینے والا شخص منہ اندھیرے ہی کہیں چلا گیا اور کسی کو بتا کر نہیں گیا کہ وہ کہاں جا رہاہے۔

قاضی نے پوچھا باہر کون ہے تو عبداللہ نے کیا جواب دیا؟

جواب:عبداللہ قاضی کو بتاتا ہے کہ مجرم کو پھانسی دینے والا شخص منی اندھیرے ہی کہیں چلاگیااور کسی کو بتا کر نہیں گیا کہ وہ کہاں جارہا ہے۔

قاضی نے پوچھا باہر کون ہے تو عبداللہ نے کیا جواب دیا؟

جواب:عبداللہ نے کہا میرے سوا قرطبہ کے سارے مرد گھر کے باہر کھڑے ہوئے ہیں لیکن ان میں سے ایسا کوئی بھی نہیں جو آپ کے فتوے کی تعمیل کر سکے۔

قاضی نے عبداللہ کو فتوے کی تعمیل کے لیے کہا تو اس نے کیا جواب دیا؟

جواب:عبداللہ نے کہاکہ میں تعمیل نہیں کرسکتا۔ نہ کوئی اور شخص جسے میں جانتا ہوں، کرسکتا ہے۔ اس فتوے کی تعمیل ابلیس کر سکتا ہے یا آپ خود کر سکتے ہیں۔

افسر نے قاضی کو کیا جواب دیا؟

جواب:افسر نے کہا حضور!اللہ تعالیٰ مجھے توفیق بخشے کہ آپ کے فرزند کو سولی پر چڑھانے سے پہلے میں خود سولی پر چڑھ جاؤں۔

قاضی نے ہجوم سے مخاطب ہو کر کیا کہا؟

جواب: قاضی نے کہا لوگو! ایک مجرم منتظر ہے کہ اسے سولی دی جائے اور سولی دینے والا کوئی نہیں۔ تم میں سے کوئی ہے جو یہ خدمت سر انجام دے سکے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button