12th Class Urdu Chapter 6 Pahli Fateh Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 6 Pahli Fateh Short Questions Answer
[toggle title=” رستم کس جنگ میں مارا گیا تھا؟ ” state=”close”]
جواب: رستم جنگ قادسیہ میں مسلمانوں کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔[/toggle]
[toggle title=” محمد بن قاسم کی عمر کتنی تھی؟ ” state=”close”]
جواب: محمد بن قاسم کی عمر سترہ برس تھی۔[/toggle]
[toggle title=” اسلامی لشکر کتنے مجاہدین پر مشتمل تھا؟ ” state=”close”]
جواب: اسلامی لشکر بارہ ہزار مجاہدین پر مشتمل تھا۔[/toggle]
[toggle title=” محمد بن قاسم نے بصرہ میں کتنے روزہ قیام کیا؟” state=”close”]
جواب: محمد بن قاسم نے بصرہ میں تین روزہ قیام کیا۔[/toggle]
[toggle title=” محمد بن قاسم نے کیا دعا مانگی؟ ” state=”close”]
جواب: محمد بن قاسم نے دعا مانگی “خدا مجھے قو م کے لیے رُستم نہ بنائے بلکہ مجھے مثنیٰؓ بننے کی توفیق دے۔[/toggle]
[toggle title=” محمد بن قاسم کی والدہ نے کیا کیا؟” state=”close”]
جواب: محمد بن قاسم کی والدہ کی صحت خراب تھی اس کے باوجود وہ معمر خواتین کی ایک ٹولی کو ساتھ لے کر جہاد کی تبلیغ کے لیے بصرہ کے ہر محلے میں گئیں۔[/toggle]
[toggle title=” بصر ہ سے روانگی کے وقت محمد بن قاسم کی فوج کی تعداد کتنی تھی؟ ” state=”close”]
جواب: بصرہ سے روانگی کے وقت محمد بن قاسم کی فوج کی تعداد بارہ ہزار تھی جن میں چھ ہزار گھڑ سوار، تین ہزار پیدل اور تین ہزار سامان رسد کے اُونٹو ں کے ساتھ تھے۔[/toggle]
[toggle title=” بھیم سنگھ کے سپاہیوں نے حملے کا کیا طریقہ اختیار کیا؟” state=”close”]
جواب: بھیم سنگھ کے سپاہیوں کا گروہ اچانک کسی ٹیلے یا پہاڑی کی چوٹی پر نمودار ہوتا۔ا سلامی لشکر کے کسی حصے پر تیریا پتھر برساتا اور پھر غائب ہو جاتا تھا۔[/toggle]
[toggle title=” جاسوس نے محمد بن قاسم کو کیا اطلاع دی؟” state=”close”]
جواب: جاسوس نے اطلاع دی کہ شمال کی طرف بیس کوس کے فاصلے پر ایک مضبوط قلعہ بھیم سنگھ کے لشکر کا مستقر ہے۔[/toggle]
[toggle title=” بوڑھے سالار نے کیا کہا؟” state=”close”]
جواب: بوڑھے سالار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سندھ کی فتح کے لیے خدا نے آپ کو منتخب کیا ہے۔ ان شاء اللہ آپ کی کوئی تدبیر غلط نہ ہو گی لیکن سپہ سالار کا فوج کے ساتھ رہنا ہی مناسب ہے کیونکہ وہ فوج کا آخری سہارا ہوتا ہے۔[/toggle]