12th Class Urdu Chapter 5 Akbari ke Hamktay Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 5 Akbari ke Hamktay Short Questions Answer
محمد عاقل نے اکبری سے کیا کہا؟
جواب:محمد عاقل نے اکبری سے کہا کہ ان دنوں ایک کٹنی شہر میں آئی ہوئی ہے۔ کئی گھروں کو لوٹ چکی ہے۔ تم کسی اجنبی عورت کو گھر میں مت آنے دینا۔
مکار حجن اپنے پاس کس قسم کی چیزیں رکھا کرتی تھی؟
جواب: بے وقوف عورتوں کو بہلانے پھسلانے کے لیے حجن اپنے پاس تسبیح، خاک شفا، زمزمیاں، مدنیہ منورہ کی کھجوریں، کوہ ِ طور کا سرمہ، غلاف کعبہ کا ٹکڑا، عقیق البحر، مونگے کے دانے، نادِعلی، پنج سورہ اور دعائیں رکھتی تھی۔
اکبری نے حجن سے کیا کچھ خریدا؟
جواب:اکبری نے ایک پیسے کا سرمہ اور دو آنے کے عوض نادعلی خرید ا تو کٹنی نے فیروزے کی ایک انگوٹھی تبرک کے طور پر اسے مفت دے دی۔
حجن نے لونگیں دیتے ہوئے اکبری سے کیا کہا؟
جواب:حجن نے کہا کہ ایک لونگ اپنی چوٹی میں باندھ لو۔ دوسری میاں کی پگڑی یا تکیے میں سی دو اپنے قد کے برابر کلا وہ مجھے ناپ دو تاکہ گنڈا بنواکر لادوں۔ یہ لونگیں حج کے سفر کے دوران میں کوہ حبشہ کے شاہ صاحب نے دی تھیں۔
محمد عاقل نے حجن سے مال خریدنے کے متعلق کیا خدشہ ظاہر کیا؟
جواب:محمد عاقل نے کہا کہ مال ضرور دیکھنا چاہیے لیکن ایسا نہ ہو کہ چوری کا مال ہو۔ پیچھے خرابی پڑے اور ہاں حجن کوئی ٹھگتی نہ ہو۔
حجن نے جھوٹے موتی دکھا کر اکبری سے کیا کہا؟
جواب: حجن کہنے لگی بیگم کی نتھ کے موتی ہیں۔ ہزار پانچ سو کے ہوں گے۔ جوہری نے دو سورپے قیمت لگائی ہے۔ تم لے لو۔ میں نے بیگم کو پچاس روپے دئیے ہیں تمارے پاس نقد نہیں تو پہنچیاں بیچ کر خرید لو۔
اکبری کا زیوردیکھ کر حجن نے کیا مشورہ دیا؟
جواب:حج نبولی کہ تم نے زیور کو مولی گاجر کی طرح ڈال رکھا ہے۔ دھگدگی میں ڈورا ڈالواؤ۔ زیور میلے ہوگئے ہیں میل سونے کو کھا ئے جاتا ہے زیور کو اجلواؤ۔
زیور لٹنے کی خبر سن کر محمد عاقل نے کیا ردِعمل ظاہر کیا؟
جواب:محمد عاقل نے خبر سن کر سرپیٹ لیا اور بیوی سے کہنے لگا اری!تو گھر کو خاک سیاہ کر کے چھوڑ ے گی۔ میں تو تجھ کو پہلے سے جانتا ہوں۔
حجن نے اکبری کے علاوہ کن عورتوں کا زیور اُڑایاتھا؟
جواب:اکبری کے علاوہ حجن نے کنچنی کی گلی میں احمد بخش کی بی بی کا اور روئی کے کٹڑے میں میاں مستیا کی بیٹی کا زیور بھی بہانے سے اُڑایا تھا۔
اکبری کے جہیز کے کپڑوں کا کیا حال ہوا؟
جواب:اکبری کے جہیز کے کپڑوں کو دھوپ نہیں دی۔ سردی آئی تو صندوق کھولا۔ اس وقت تک کپڑوں کو دیمک چاٹ گئی تھی اور چوہوں نے کاٹ کاٹ کر سوراخ بنادئیے تھے۔