12th Class Urdu Chapter 4 Mahnat Pasand Khurdmand Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 4 Mahnat Pasand Khurdmand Short Questions Answer
لوگوں کی طبیعتیں کس وجہ سے بدل گئیں؟
جواب:ایک میدان میں پھولوں کا تختہ کھلا جن کی بوگرم اور تیز تھی اس کی تاثیر سے لوگوں کی طبیعتیں بدل گئیں۔ ہر ایک کے دل میں یہ کھٹک پیدا ہوئی کہ سامان عیش اسی کے کام آئے اور کسی اور کے پاس نہ جانے پائے۔
لوگوں کو بدنیتی کی کیا سزا ملی؟
جواب: بدنیتی کی سزا یہ ملی کہ سب لوگ احتیاج اور افلاس کے مرید بن گئے اور ہر شخص اپنے تئیں حاجت مند ظاہر کر کے فخر کرنے لگا۔ ملک فراغ کا رنگ بالکل بدل گیا۔
تدبیر اور مشورہ نے کیا کیا؟
جواب: تدبیر اور مشورہ تجربہ کا ردنیا سے کنارہ کش ہو گئے اور ایک باغ میں سیب کے درخت میں جھولا ڈال لیا۔لوگوں نے ان سے مشورہ مانگا تو انہوں نے محنت پسند خرد مند کا نام بتایا۔
محنت پسند خرد مند کون ہے؟
جواب: محنت پسندخرد مند احتیاج وافلاس کا بیٹا ہے۔ اس نے اُمید کا دودھ پیا ہے۔ ہنر مندی نے اس کوپالا ہے اور وہ کمال کا شاگرد ہے۔
محنت پسند خرد مند کا کیا حلیہ بیان کیا گیا ہے؟
جوا ب: محنت پسند خرد مند ایک قوی ہیگل جوان ہے۔ اس کا چہرہ ہوا سے جھر جھرایا ہوا، دھوپ سے تمتمایا ہووا، مشقت کی ریاضت سے بدن اینٹھا ہوا، پسلیاں اُبھری ہوئیں، ایک ہاتھ میں کھیتی کا سامان دوسرے میں معماری کے اوزار لیے ہانپ رہا ہے۔
لوگوں کے محنت پسند خرد مند کے متعلق کیا تاثرات تھے؟
جواب: اس کی باتوں نے سب کے دلوں کو لبھالیا۔ وہ سمجھے کہ محنت پسند خرد مند نبی آدم کا خیر خواہ اور ہمارا دلی دوست ہے اور ہاتھ جوڑ جوڑ کر اس کے پاؤں پر گرنے لگے۔
خسرو آرام کیسا حکمران تھا؟
جواب: خسرو آرام کمزور حکمران تھا۔ وہ کام چور بے ہمت اور کم حوصلہ تھا۔ بھولا بھالا اور سب کے منہ کا نوالہ تھا۔وہ عوام کو سنبھال سکا نہ بیماری اور قحط سالی کا مقابلہ کر سکا۔
محنت پسند خرد مند کے مشورے سے کیا تبدیلی آئی؟
جواب: محنت پسند خرد مند کے مشورے نے عوام کی دنیا بدل دی۔ کھیت اناج سے باغ پھلوں سے بھر گئے۔ فلک بوس عمارتیں کھڑی ہوگئیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی قدم چومنے لگی۔
حسد کیا ہے اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں؟
جواب: وہ جذبہ جس کے تحت انسان دوسرے انسان کی خوش حالی، فارغ البالی اور تو نگری کو دیکھ کر جلتا ہے حسد کہلاتا ہے معاشرے پر اس کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں۔
زمانے کے پیراہن پر گناہ کا داغ لگنے سے پہلے لوگ کس طرح کی زندگی بسر کرتے تھے؟
جواب: جب زمانے کے پیراہن پر گناہ کا داغ نہیں لگا تھا تو لوگ خوش حالی اور بے فکری کی زندگی گزارتے تھے۔خسرو آرام بادشاہ کی حکومت تھی اور ملک میں ہر طرف فراغت تھی۔ ہمیشہ صبح کا وقت اور بہار کا موسم رہتا تھا۔