12th Class Urdu Chapter 2 Tashkeel e Pakistan Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 2 Tashkeel e Pakistan Short Questions Answer

سید احمد بریلوی کے مقاصد کیا تھے؟

جواب:سید احمد بریلوی مسلمانوں کی مذہبی و معاشرتی خرابیاں دُور کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے جہاد کی مہم بھی شروع کی جس کا مقصد مذہبی آزادی حاصل کرنا تھا۔

سید احمد بریلوی نے کن حالات میں جام شہادت نوش کیا؟

جواب: سید احمد بریلوی کو پشاور کے قریب میدان جنگ میں فتح ملی جس کے بعد انہوں نے اسلامی نظام حکومت قائم کیا اور قبائل کی معاشرتی اصلاح کے احکامات نافذ کیے لیکن بعض سرداروں کی غداری کے نتیجے میں وہ سکھوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔

سرسید احمد خان نے اپنی قوم کی کیا خدمات سر انجام دیں؟

جواب: سر سید نے رسالہ اسباب بغاوت ہند اور اپنی دیگر تحریروں کے ذریعے انگریز حکمرانوں میں مسلمانوں کے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ رسالہ تہذیب الاخلاق کے ذریعے مسلمانوں کی سماجی اور سیاسی تربیت کی۔ علی گڑھ کا لج قائم کیا اور محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد رکھی۔ کونسل کے ممبر کے طور پر مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کیا۔

اس سبق میں سر سید احمد خان کے جن رفقا کا ذکر آیا ہے،اُن کی کیا خدمات ہیں؟

جواب: محسن الملک نے علی گڑھ کالج کو ترقی دی۔ وقارالملک ایک سیاسی جماعت (آل انڈیا مسلم لیگ) کی تشکیل میں معاون ہوئے حالی کی شاعری اور شبلی نعمانی کی نثر نگاری نے مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے جگایا۔امیر علی کی انگریزی تصانیف نے مغربی حلقوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے متعارف کروایا۔

علامہ اقبال کی تعلیمات کا نچوڑ کیا ہے؟

جواب: علا مہ اقبال کی تعلیمات کانچوڑان کا فلسفہ خودی ہے۔ اقبال کا خیال ہے کہ انسان اطاعت الٰہی، ضبط نفس اور نیابت الٰہی کی تین منزلیں طے کرتا ہوا خودی کی انتہائی بلندی پر پہنچ سکتا ہے۔

قائداعظم نے کن حالات میں قوم کی ڈانواں ڈول کشتی کا پتواراپنے ہاتھ میں لیا؟

جواب: 1937ء کے انتخابات کے بعد آٹھ صوبوں میں حکومت ملنے پر کانگریس مسلمانوں کا قومی وجود ختم کرنے کے درپے ہوگئی تھی۔ مسلمانوں کے لیے خطرناک حالات میں قائداعظم نے قوم کی قیادت سنبھالی اور انگریز حکمرانوں اور کانگریسی لیڈروں کی سازشیں ناکام بنا دیں۔

قیام پاکستان کے مقاصد کیا تھے؟

جواب: قیام پاکستان کا اہم مقصد اسلامی جمہوریت کے اصولوں پر حکومت قائم کر نا تھا، جس میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو مساوی حقوق حاصل ہوں غریبوں، کارکنوں اور خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ دولت مناسب طور پر عوام میں تقسیم اور بیت المال میں جمع ہو۔

پاکستان کے مسلمانوں کا نصب العین کیا ہے؟

جواب: پاکستان کے مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے۔ مطلق العنان بادشاہوں اور امرا کے طرز زندگی کے بجائے پیغمبر اسلام ﷺ اور خلفائے راشدین کے عہد کے مسلمانوں کی زندگیاں ہی اسلام کا نمونہ ہیں۔

سرسید نے اپنی کوششوں سے کیا ثابت کیا؟

جواب: سر سید نے اپنی مذہبی تصانیف اور رسالہ تہذیب الاخلاق کے اجرا سے ثابت کر دکھایا کہ اسلام عقل کے اصولوں پر مبنی ہے۔

آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد کب ڈالی گئی؟

جواب:1886ء میں سر سید نے آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد ڈالی جس کے اجلاس ہر سال مختلف مقامات پر منعقد ہو کر مسلمانوں میں نئی رُوح پھونکنے کا باعث ہوئے۔

سر سید نے مسلمانوں کو آل انڈیا نیشنل کانگریس میں شامل ہونے سے کیوں روکا؟

جواب: سر سید احمد خان کی دُوراندیشی نے دیکھ لیا تھا کہ کانگریس میں شمولیت سے مسلمانوں کو بحیثیت قوم نقصان پہنچے گا۔

اسباب بغاوت ہند میں سر سید نے انگریزکی توجہ کس بات کی طرف مبذول کرائی؟

جواب:انہوں نے اسباب بغاوت ہند لکھ کر انگریز حکومت کو بتایا کہ غدر کا سب سے بڑا سبب یہ تھا کہ ہندوستانیوں کو ملک کی سیاسی کونسلوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

سبق میں سرسید کے جن ساتھیوں کا ذکر آیا ہے ان کے نا م لکھیے؟

جواب: سبق میں محسن الملک، وقارالملک، الطاف حسین حالی، ذکاء اللہ، نذیراحمد، شبلی نعمانی اور امیر علی کا ذِکرآیا ہے۔

سر سید کے جدید علم الکلام کے ردِعمل میں کیا ہوا؟

جواب:سر سید احمد خان کے جدید علم الکلا م کے ردِعمل میں شبلی نعمانی نے لکھنو میں ندوۃ العلما قائم کیا۔ دیو بند میں علما نے قدیم طرز کی درس گاہ بنا کر قدیم اسلامی علوم کے چراغ روشن کیے۔

علامہ اقبال نے کن چار چیزوں پر زور دیا؟

جواب: علامہ اقبال نے توحید، رسول کریم ﷺ سے محبت، قرآن مجید کا مطالعہ اور اس کی تعلیمات کی پیروی اور رجائیت یعنی مایوسی کو ترک کرنے پر زور دیا۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button