12th Class Urdu Chapter 13 Ak Safer Nama Jo Kahin ka Nahi Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 13 Ak Safer Nama Jo Kahin ka Nahi Short Questions Answer

مصنف کے دوستوں نے اسے کابل جانے سے کیا کہہ کر روکا؟

جواب:مصنف کے دوست اسے سردی سے ڈراتے رہے۔ مولانا حامد علی خان نے کہا کابل میں دواوورکوٹ پہن کر بھی محسوس ہوتا تھا تن زیب کا انگر کھا پہنا ہے۔ حمید اختر نے کہا جاتے ہی افغانی کوٹ خرید لینا۔

حبیب اللہ شہا ب کا اوورکوٹ پہن کر مصنف کا کیا حال ہوا؟

جواب:حبیب اللہ شہا ب کا اوورکوٹ پہنتے ہی بوجھ کے مارے مصنف زمین پر بیٹھ گئے اور دو آدمیوں نے بانہوں میں ہاتھ دے کر ان کو کھڑا کیا۔

پشاور کا ہوٹل دیکھ کر مصنف کو کون سا مصرع یاد آیا؟

جواب: پشاور کا ہوٹل دیکھ کر مصنف کو سید محمد جعفری کا یہ مصرع یا د آیا۔
کسی مر ے ہوئے گورے کی یادگار ہے یہ

ہوٹل کے کاؤنٹر کلرک نے انٹرنیشنل ہوٹل کے متعلق کیا بتایا؟

جواب: کاؤنٹر کلرک نے کہا کہ انٹر نیشنل ہوٹل بالکل ہمارے پچھواڑے ہے۔ بس کوئی ایک فرلانگ کا فاصلہ ہو گا۔

مصنف نے ڈاکٹر گلبرگ کا تعارف کن الفاظ میں کرایا ہے؟

جواب:مصنف نے لکھا ہے کے ڈاکٹر گلبرگدوادارو والے ڈاکٹر ہیں لیکن نسخوں کے علاوہ کتابیں بھی لکھتے ہیں اور یہی ہماری ان سے دوستی کی وجہ ہوئی۔

گؤکشی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے مغربی ٹورسٹوں سے کیا سلوک کیا؟

جواب: ہندومظاہرین کو جہاں بھی مغربی سیاح نظر آئے انہیں گھیر لیا اور کہنے لگے کہ یہ لوگ بھی مسلمانوں سے کم نہیں۔ یہ بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔

ڈاکٹر گلبرگ نے پشاور کے ہوٹل کے متعلق کیا رائے ظاہر کی؟

جواب: ڈاکٹر گلبر گ پشاور کے ہوٹل کے نام سے بے مزہ ہو جاتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ یہ ہوٹل نظر بٹو ہے تاکہ پاکستان کو نظر نہ لگ جائے۔

مصنف نے سنگترے بیچنے والے کو کتنے کا نوٹ دیا اور اس نے کتنی ریز گاری واپس کی؟

جواب:مصنف نے سنگتروں کی قیمت کے طور پر دس افغانی کا نوٹ سنگترہ فروش کو دیا۔ اس نے چار افغانی کاٹ کر باقی ریز گاری واپس کر دی۔

ریلوے سٹیشن کا ذکر کر نے پر مصنف کے افغان دوست نے کیا کہا؟

جواب:مصنف نے افغان دوست نے کہا میاں!ہوش کی دواکر و۔ کون سے ریلوے سٹیشن اور کیسی ریلوے۔ تمہیں معلوم ہے افغانستان میں ریلوے نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ شیطانی چرخہ تمہی کو مبارک ہو۔

بچہ سقہ نے ریلوے لائن کیوں اکھاڑ پھینکی؟

جواب:بچہ سقہ نے ریلوے لائن کو فرنگیوں کی بدعت قرار دے کر اکھاڑ ڈالا۔

 

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button