12th Class Urdu Chapter 12 Maulvi Nazir Ahmad Dehlavi Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 12 Maulvi Nazir Ahmad Dehlavi Short Questions Answer
مصنف کے والد اور مولوی نذیر احمد آپس میں کس طرح ملے؟
جواب:مصنف کے والد جلدی سے آگے بڑھے اور مولوی نذیر احمد (جو مصنف کے دادا تھے) سے لپٹ کر رونے لگے۔ دل کی بھڑاس نکلی تو والد نے حکم دیا کہ دادا کو سلام کرو۔
مولوی نذیر احمد نے مصنف کو کیا دیا؟
جواب:مصنف نے مولوی نذیراحمد کو سلام کیا تو انہوں نے پیار کیا اور مصنف اور دیگر بچوں کو ایک ایک اشرافی دی۔
مولوی نذیر احمد نے نواب سرفراز علی کے خواب میں آکر کیا کہا؟
جواب:مولوی نذیر احمد نے نواب سرفراز علی کے خواب میں آکر کہا ہمارے قرآن کا ترجمہ چھپوا لو اچھے ہو جاؤ گے۔
زمانہ طالب علمی میں مولوی نذیر احمد کہاں سویا کرتے تھے؟
جواب:مولوی نذیر احمد جس مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ اس کے ٹاٹ کی صف میں لپٹ جاتے تھے۔ شدید سردیوں کے موسم میں رات صف ہی میں گزرتی تھی۔
مسجد کا ملا مولوی نذیر احمد کو کیسے اُٹھاتا تھا؟
جواب:مولوی نذیر احمد کی آنکھ علی الصباح نہ کھلتی تو مسجد کا ملا ایک لات رسید کرتا۔ یہ لڑھکتے چلے جاتے اور اس طرح صف بھی بچھ جاتی۔
مولوی عبدالقادر صاحب کی لڑکی مولوی نذیر احمد سے سلوک کرتی تھی؟
جواب:لڑکی بہت ضدی تھی۔ ان کا کولہا توڑتی اور انہیں مارتی پیٹتی رہتی۔ ایک دفعہ مسالا پیستے میں مرچوں کا بھرا ہوا ڈبہ چھین کر ان کے ہاتھ کچل ڈالے۔ بعد میں یہی لڑکی ان کی بیوی بنی۔
مولوی نذیر احمد کی شادی ہوئی ان کی آمد ن کتنی تھی؟
جواب:مولوی نذیر احمد کی شادی ہوئی تو ان کی آمدن پندرہ روپے تھی۔ اسی میں ایک کھنڈلالے کر رہتے تھے گھر میں صرف ایک ٹوٹی ہوئی جوتی تھی۔
مولوی نذیر احمد نے دِلی کالج کے پرنسپل سے کیا کہا؟
جواب: انہوں نے دلی کالج کے پرنسپل سے کہا کہ مجھے سرکاری ملازمت نہ دی گئی تو اُپلوں کی ڈنڈی کھولوں گا اور اس پر دلی کالج کی سند لگادوں گا۔
سرسید احمد خان نے مولوی نذیر احمد کی تعریف کرتے ہوئے کیا کہا؟
جواب:سر سید احمد خان نے کہا کہ مولوی صاحب! میں اس لائق بھی نہیں ہوں کہ آپ کے جوتے کے تسمے باندھوں۔ اس پر مولوی صاحب کھڑے ہو کر تین آداب بجالائے۔
مولوی نذیر احمد نے قرآن پاک کا ترجمہ کس طریقے سے لکھا؟
جواب:مولوی نذیر احمد نے کئی مولویوں اور عالموں کے مشوروں سے قرآن مجید کا ترجمہ کرنا شروع کیا۔ ایک ایک لفظ پر ردوقد ح ہوتی ایک اور رائے ہو کر ترجمہ لکھ لیا جاتا۔