12th Class Urdu Chapter 1 Munaqib Umar Bin Abdul Aziz Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 1 Munaqib Umar Bin Abdul Aziz Short Questions Answer

[toggle title=” عباس کے خلاف دعویٰ کرنے والے عیسائی نے عمر بن عبدالعزیزؓ سے کیا کہا؟ ” state=”close”]
جواب:عیسائی نے کہا کہ خلیفہ ولید بن عبدالملک کے بیٹے عباس نے میری زمین پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور میں خدا کی تحریر(قرآن پاک)کے مطابق فیصلہ چاہتا ہوں۔[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ نے عباس سے کیا کہا؟ ” state=”close”]
جواب: عمر بن عبدالعزیزؓ نے عباس سے کہا۔عباس! خدا کی تحریر تیرے باپ (ولید بن عبدالملک) کی تحریر پر مقدم ہے اور عیسائی کے حق میں فیصلہ سُنا دیا۔[/toggle]
[toggle title=”اُم عمر نے عمر بن عبدالعزیزؓ سے کس خدشے کا اظہار کیا؟ ” state=”close”]
جواب: اُم عمر نے کہا کہ جاگیریں واپس لینے کے فیصلے پر تمام خاندان برہم ہے مجھ کو ڈر ہے کہ عام بغاوت نہ ہو جائے اور لوگ ہنگامہ نہ کر دیں۔[/toggle]
[toggle title=” عمر بن عبدالعزیزؓ نے اُم عمر کو کیا جواب دیا؟ ” state=”close”]
جواب:عمر بن عبدالعزیز ؓ نے اُم عمر کو جواب دیا کہ میں قیامت کے سوا اور کسی دن سے نہیں ڈرتا۔ وہ مایوس ہو کر چلی گئیں۔[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ کے صاحبزادے نے کیا رائے دی؟ ” state=”close”]
جواب: ان کے صاحبزادے عبدالملک نے کہا کہ آپ کو سب زمینیں واپس کر دینی چاہئیں ورنہ آپ کا شمار بھی ظالموں اور غاصبوں میں ہو گا۔[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ کے غلام نے کیا رائے دی؟ ” state=”close”]
جواب: ان کے غلام مزاحم نے کہا امیر المومنین! آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کے بال بچے کتنے ہیں یعنی ان کا گزر کیونکر ہو گا۔[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ نے مسجد میں کیا اعلان کیا؟ ” state=”close”]
جواب:عمر بن عبدالعزیزؓ نے کہا کہ صاحبو! میں ان تمام زمینوں کو جو لوگوں نے ہمارے خاندان کو دی تھیں، واپس کرتا ہوں کیونکہ دینے والوں کو دینے کا اور ہمیں لینے کا کوئی حق نہیں تھا۔ انہوں نے جاگیروں کی سندیں قینچی سے کتر کر پھنک دیں[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ نے مسلم بن عبدالملک سے کیا کہا؟ ” state=”close”]
جواب:انہوں نے کہا کہ تمہارا فریق مقدمہ کھڑا ہے اس لیے تم بیٹھ نہیں سکتے اس کے برابر کھڑے ہو جاؤ یا کسی اور کو مقرر کرو جو تمہاری طرف سے مقدمے کی پیروی کرے۔[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ کی سلطنت کا اصل اصول کیا تھا؟ ” state=”close”]
جواب:عمر بن عبدالعزیزؓ کی سلطنت کا اصل اصول یہ تھا کہ تمام لوگ یکساں حقوق رکھتے ہیں۔ ملک میں مساوات اور جمہوریت ہونی چاہیے۔ بادشاہ کو کسی قسم کی ترجیح حاصل نہیں۔[/toggle]
[toggle title=”:مسجد میں کیا واقعہ پیش آیا؟ ” state=”close”]
جواب: مسجد میں تاریکی کی وجہ سے عمر بن عبدالعزیزؓ کا پاؤ صحن میں لیٹے شخص سے ٹکرایا اس نے کہا کیا تو پاگل ہے۔عمر بن عبدالعزیزؓ نے جواب دیا نہیں۔پولیس نے اسے سزادینا چاہی تو روک دیا[/toggle]
[toggle title=”عمر بن عبدالعزیزؓ نے کتنے دینار چھوڑے؟ ” state=”close”]
جواب:انہوں نے وفات پائی تو کل سترہ دینار چھوڑے۔تجہیزوتکفین کے مصارف ادا کرنے کے بعد دس دینار بچے جو ورثا میں تقسیم کر دئیے تھے۔[/toggle]

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: