How to Apply for IELTS in Pakistan
انٹرنیشنل انگلش لینگوئج ٹیسٹنگ سسٹم
انٹرنیشنل انگلش لینگوئج ٹیسٹنگ سسٹم آئی ای ایل ٹی ایس کا مخّفف ہے۔ یہ انگلش لینگوئج ٹیسٹ پوری دنیا سے منظور شدہ ہوتا ہے۔اس ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ امیدوار بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔ ہر سال لاکھوں امیدوار آئی ای ایل ٹی ایس کا امتحان دیتے ہیں کیونکہ وہ بیرونِ ملک جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آئی ای ایل ٹی ایسکی دواقسام ہیں ایک اکیڈمک اور دوسری جنرل ٹریننگ ہے۔ اکیڈمک اُن طلباء کے لیے ہوتا ہے جو انگلش بولنے والے ممالک میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جنرل ٹریننگ کام کے تجربہ اور امیگریشن کے مقصد کے لیے کیا جاتا ہے۔تمام امیدوار لکھنے،پڑھنے،سننے اور بولنے کا ٹیسٹ دیتے ہیں۔
برٹش کونسل آفسز اسلام آبا،لاہور،پشاور،ملتان اور کوئٹہ میں آئی ای ایل ٹی ایس کے ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔آسٹریلین ایجوکیشن آفس بھی کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ٹیسٹ لیتے ہیں۔
آئی ای ایل ٹی ایس کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار
آپ آئی ای ایل ٹی ایس کا رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا سٹینڈرڈ چارٹر بینک کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ دو واضح تصاویر اور کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی چسپاں کریں۔ ہر تصویر کے پیچھے اپنا پورا نام لکھیں۔ آئی ای ایل ٹی ایس کے درخواست فارم پر ایک تصویر گُوند کے ساتھ لگائیں اور ایک پیپر کلِپ کے ساتھ لگائیں۔درخواست فارم ادائیگی ثبوت ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ساتھ برٹش کونسل آفس کو بھیجیں۔
آئی ای ایل ٹی ایس ٹیسٹ فیس
آئی ای ایل ٹی ایس کی ٹیسٹ فیس /-15000 روپے ہے۔
جواز
آئی ای ایل ٹی ایس ٹیسٹ رپورٹ فارم صرف دو سال کے لیے جواز ہے۔
آئی ای ایل ٹی ایس کے امتحان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو امتحان کے مخصوص طریقہ کار سے آگاہ ہونا چاہیے۔امیدوار کو اس بارے میں مکمل طور پر علم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایسے لوگوں پر بالکل یقین نہ کریں جو آپ کو کہتے ہیں کہ اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو آپ کو تیاری کی ضرورت نہیں ہے۔ حتیٰ کہ اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو پھر بھی آپ کو ٹیسٹ کے لیے صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ آئی ای ایل ٹی ایس کے امتحان کی فیس بہت زیادہ ہے اور اگر آپ وہ ہدف یا بینڈ نہیں حاصل کرسکے جو آپ چاہتے ہیں تو آپ آئی ای ایل ٹی ایس کا امتحان دوبارہ دے سکتے ہیں۔تمام خواہش مند افراد کو اس نمونہ کی پیروی کرنی چاہیے جوکہ مندرجہ ذیل ہے
سننا
پڑھنا
لکھنا
بولنا
سننا
یہ طریقہ چار حصوں پر مشتمل ہوتا ہو اور ہر حصے میں دس سوال ہوتے ہیں۔امیدوار کو سوالیہ پرچہ دیا جاتا ہے جس میں کثیر انتخابی سوالات،مختصر سوالات،جملہ مکمل کرنا،خلاصہ اور تصاویر کی شکل بنانے کے سوالات آتے ہیں۔ امیدوار کو صرف ایک بار ریکارڈنگ سنائی جاتی ہے جسے سن کر اسے سوال کا جواب دینا ہوتا ہے۔ریکارڈنگ کے اختتام پر امیدوار کو دس منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔
پڑھنا
پڑھنے کے دو طریقے ہوتے ہیں ایک طریقہ اکیڈمک اور دوسرا طریقہ جنرل ٹریننگ ہوتا ہے۔ہر طریقہ کے تین حصے ہوتے ہیں اور اِن میں چالیس سوالات ہوتے ہیں۔امیدوار کو پڑھنے کے لیے اشتہارات،کتابچہ،اخبارات اور رسالہ وغیرہ دئیے جاتے ہیں۔پہلا حصہ انگریزی میں بنیادی لسانی بقا سے متعلق نصوص پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دوسرا حصہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔امیدوار کو ہر حصہ مکمل کرنے کے لیے بیس منٹ مہیا کیے جاتے ہیں۔
لکھنا
لکھنے کے دو طریقے ہوتے ہیں ایک طریقہ اکیڈمک اور دوسرا طریقہ جنرل ٹریننگ ہوتا ہے۔ہر طریقہ میں امیدوار کو بیس منٹ دئیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی کم از کم ایک سو پچاس الفاظ لکھنا ہوتے ہیں۔دوسرے طریقے میں چالیس منٹ دئیے جاتے ہیں جس میں امیدوار کو کم از کم دو سو پچاس الفاظ لکھنا ہوتے ہیں۔
بولنا
آئی ای ایل ٹی ایس میں بولنے کا طریقہ کار زبانی انٹرویو پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ درخواست گزار اور امتحان لینے والے کے درمیان ہوتا ہے۔ اس طریقہ کے لیے تقریباََ گیارہ سے پندرہ منٹ ہوتے ہیں۔یہ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔پہلے حصے میں امتحان لینے والا درخواست گزار سے اُ س کے بارے میں اور مختلف سوالات پوچھتا ہے۔اس کے لیے چار سے پانچ منٹ دئیے جاتے ہیں۔جبکہ دوسرے حصے میں امیدوار کو کسی خاص عنوان پر بولنے کے لیے کہا جائے گا جس کے لیے دو یا تین منٹ دئیے جاتے ہیں اور ایک منٹ تیاری کے لیے دیا جاتا ہے۔امتحان لینے والا گفتگو کے درمیان سوالات پوچھتا ہے۔تیسرے حصے میں امتحان لینے والا درخواست گزار سے عنوان کے حوالے سے سوالات پر بحث کرتا ہے جس کے لیے کم از کم پانچ منٹ دئیے جاتے ہیں۔
You Might Also Like
- Top 10 Universities in Pakistan For MBA BBA
- Online Jobs For Matric Students in Pakistan Part Time and Fu...
- How can Girls Join Pakistan Army After Matric Inter BA and M...
- Top 10 Medical Universities in Pakistan for MBBS BDS by PMDC
- How to Girls Join Pakistan Airforce PAF After Matric Inter B...
- Short Courses After 9th 10th (Matric) Class Students in Paki...
- ACCA Future in Pakistan Scope Jobs Opportunities and Salary ...
- Scope of Psychology in Pakistan Courses Salary Package and C...
- Scope of Fashion Designing in Pakistan as Career for Boys an...
- Scope of Pharm.D in Pakistan Job Opportunities and Salary Pa...