Beauty Tips in Pakistan

بناؤسنگھار

یہ انسان کی ایک فطرت ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے الگ اور منفرد رکھتا ہے۔ہمارے معاشرے میں خواتین بذریعہ اپنی طرز زندگی اور خوبصورتی سے لوگوں کے دل گرفتار کر لیتی ہیں۔یہ وقت کی ضرورت ہے کہ آپ اپنا بناؤسنگھار اور سٹائل چمکتا دمکتا رکھیں تاکہ لوگ تہہ دل سے آپ کی طرف متوجہ ہوں۔
زیورات نہیں خوبصورتی چاہیے
یہ بات بالکل درست ہے کہ خواتین پیاری اور خوبصورت دِکھنے کے لیے بیوٹی سلون کا رُخ کرتی ہیں۔تھوڑی سی محنت سے میک اپ ہمارے خدوخال میں تبدیلی لے آتا ہے۔گرمیوں میں لوگ ہلکا اور رنگ برنگ میک اپ کو ترجیح دیتے ہیں اور سردیوں میں لوگ تیز رنگ کے میک اپ کو ترجیح دیتے ہیں۔میک اپ آرٹسٹ کا بناؤ سنگھار میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے اورمیک اپ کورسز آپ کسی بھی سرکاری یا نجی اداروں سے بآسانی کرسکتے ہیں۔بہت سے میک اپ آرٹسٹ ایسے ہیں جو اپنے سلون چلا رہے ہیں اور اپنے گاہکوں کو بہتر اور منفرد سہولیات میّسر کر رہے ہیں اور بہت سے ایسے میک اپ آرٹسٹ ایسے بھی ہیں جنھوں نے دنیا بھر میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور اپنا نام کمایا۔پاکستان کے شہروں لاہور،کراچی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں میک اپ کورسز کے لیے بہت سے ادارے موجود ہیں۔اِن اداروں میں میک اپ کورسز سے متعلق بہت سے کورسز کروائے جاتے ہیں مثلاََ برائیڈل میک اپ،پارٹی میک اپ،فیشل کورسز،ہئیر سٹائل اور ہئیر ڈائینگ وغیرہ وغیرہ۔بناؤ سنگھار اور چہرے کی خوبصورتی کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں جیسے کہ کاسمیٹالوجی ،یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں بالوں کو رنگ کرے کا طریقہ ،جِلد اور ناخنوں کو پُر کشش رکھنے کا طریقہ بتایا اور سکھایا باتا ہے۔اِن سب طریقوں اور میک اپ سے متعلق کورسز کرنے کے بعد آپ خود بھی اپنا سلون بنا سکتے ہیں اور اپنا نام کما سکتے ہیں۔اب ہم آپ کو پاکستان کے کچھ مشہور اداروں کا بتاتے ہیں جو اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سیبز سلون
سیبز سلون کراچی میں واقع ہے اور اس کی بانی کا نام صباء انصاری ہے۔صباء انصاری دنیا میں اپنے فیشن اور سٹائل کے لیے مشہور ہیں۔سیبز سلون نے پاکستان میں موجود بہت سے گاہکوں کو سہولیات میّسرکیں جن سے گاہک مطمئن ہیں۔سیبز سلون نے 2001میں اپنا کام شروع کیا اور بہت ہی کم عرصے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔سیبز سلون کراچی کے بعد لاہور میں بھی اِس کی برانچ کھول دی گئی ہے۔سیبز سلون میں کراچی اور لاہور کے طلبہ اور طالبات کے میک اپ کورسز کرنے کے سنہری مواقع ہیں اور ان کورسز کی معیاد تقریباََ 2 ماہ ہیں۔
آمنہ راجہ میک اپ لاؤنج
آمنہ راجہ میک اپ لاؤنج میں بھی بناؤ سنگھار اور میک اپ کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ان کورسز میں چہرے کی جِلد اور شکل کے لحاظ سے جدید ادویات اور اشیاء سے کے استعمال کے متعلق سکھایا جاتا ہے۔اِس کورس کی معیاد سات سیشن پر مشتمل ہے اور اس کی فیس 5 ہزار ہے۔رجسٹریشن فیس اور کُل خرچہ پینتیس ہزار ہے۔
ڈیپیلکس سلون
مسرّت مصباح نے ڈیپیلکس سلون قائم کیا۔کچھ ہی سالوں میں ڈیپیلکس سلون نے اپنے گاہکوں کو تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ کے زیر نگرانی بہتر سہولیات میّسر کیں ہیں۔ڈیپیلکس سلون پاکستان میں ہمیشہ سے بالوں کی خوبصورتی ،بناؤ سنگھار اور فیشن کے رحجان میں آگے رہا ہے۔پاکستان میں اب ڈیپیلکس سلون کی تیس برانچز ہیں اور ایک ایک برانچ متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں ہے۔کراچی اور لاہور میں طلبہ وطالبات کو مختلف کورسز کوائے جاتے ہیں جوکہ دنیا کے پیشہ ور اداروں سے الحاق شدہ ہے۔ڈیپیلیکس سلون مندرجہ ذیل کورسز آفر کرتا ہے۔

 

  • Professional course which includes Hair dressing, Make-up and Skin aesthetics.
  • Fitness and wellness training classes
  • Diet and nutration course
  • Training classes for aerobics instructors
  • Yoga training courses
  • Holistic Treatments Course
  • Reflexology
  • Personal Grooming Course۔

سپنا بیوٹی سلون
سپنا بیوٹی سلون میں گاہکوں کو بہت اچھی سہولیات میّسر کی جاتی ہیں جیسے کی مہندی ،میک اپ اور فیشل۔اس ادارے میں بالوں سے متعلق خصوصی طور پر ٹریننگ دی جاتی ہے۔اس ادارے کی شاخیں حیدرآباد اور کراچی میں ہیں۔
اس موضوع سے متعلق مزید معلومات اور سوالات کے لیے کمنٹس سیکشن میں لکھیں

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button