کے پی کے نہم کلاس اُردو سبق نمبر 1 اخلاق نبوی ﷺ مختصر سوال جواب

KPK 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi Short Questions with answers are combined for all 9th class (Matric /ssc) Level students. Here You can prepare all Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short question in unique way and also attempt quiz related to this Lesson. Just Click on Short Question and below Answer automatically shown. After each question you can give like/dislike to tell other students how its useful for each.

Class/Subject: 9th Class Urdu

Lesson Name: Akhlaq e Nabvi

Board: All KPK  Boards

  • Malakand Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Mardan Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Peshawar Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Swat Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Dera Ismail Khan Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Kohat Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Abbottabad  Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer
  • Bannu Board 9th Class Urdu Lesson 1 Akhlaq e Nabvi short questions Answer

Helpful For:

  • All KPK Boards 9th Class  Urdu Annual Examination
  • Schools 9th Class Urdu December Test
  • KPK 9th Class Urdu Test
  • Entry Test questions related Urdu

کے پی کے نہم کلاس اُردو سبق نمبر 1 اخلاق نبوی ﷺ مختصر سوال جواب

مصنف نے اخلاق کا سب سے مقدم اور ضروری پہلو کیا بتایا ہے؟

ج۔ اخلاق کا سب سے مقدم اور ضروری پہلوں یہ ہے کہ جس کام کو اختیار کرے، اس پر اس قدر استقلال اور ثابت قدمی کے ساتھ قائم رہے کہ گویا اس کی فطرت ثانیہ بن جائے کیونکہ انسان کے تمام اعمال میں اخلاق مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور خوش اخلاق انسان ہر جگہ کامیاب اور کامران ہوتا ہے۔

اگر کسی کی بات نا گوالگتی، تو آپ ﷺ کیا فرماتے تھے؟

ج۔ اگر کسی کی کوئی بات ناگوار لگتی تو آپ ﷺ صیغۂ تعیم کے ساتھ یعنی عام انداز میں فرماتے تھے کہ لوگ ایسا کرتے ہیں، لوگ ویسا کہتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ ﷺ اس لیے اختیار کرتے تھے کہ اس مخصوس شخص کی بے عزتی نہ ہو اور اس کے احساس غیرت میں کمی نہ آجائے۔

مصنف نے آپ ﷺ کے اخلاق کا سب سے نمایا وصف کیا بتایا ہے؟

ج۔ مصنف نے آپ ﷺ کے اخلاق کا سب سے نمایا وصف،ایثار، بتایا ہے۔ آپ ﷺ کی زندگی پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کی ذات میں ایثار اور قربانی کا جذبہ سب سے بڑھ کر تھا۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کی ذات پر دوسرے لوگوں کو ترجیح دی اور جگہ دوسری کے لیے آسانیاں پیدا کرتے رہے۔

جب لوگ آپ ﷺ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟

ج۔ جب لوگ آپ ﷺ کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایل عجم کی طرح تعظیم کے لیے نہ اٹھو، حضور ﷺ کے اس فرمان سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی ایسے فعل کو کبھی بھی پسند نہیں کرتے تھے جس سے بعد میں کوئی بد گمانی پیدا ہو یا جس کی وجہ سے لوگوں کے شرک میں مبتلا ہونے کا خدشہ پیدا ہو۔

جب کسی فصل کا نیا میوہ آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جاتا، تو آپ ﷺ کیا فرماتے تھے؟

ج۔ جب کسی فصل کا نیا میوہ آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جاتا، تو آپ ﷺ حاضر ین میں جو سب سے کم عمر بچہ ہوتا، اس کو عنایت فرماتے۔ حضور بچوں سے بے حد پیار کرتے تھے۔ ان کو چومتے تھے اور سوار ی پر انہیں آگے پیچھے نٹھا تے تھے۔

جب کبھی حضرت فاطمہ ؓ آپ ﷺ کے پاس آتیں تو آپ ﷺ کیا کرتے تھے؟

ج۔ جب کبھی حضرت فاطمہ ؓ آپ ﷺ کے پاس آتیں تو آپ ﷺ محبت سے کھڑے ہو جاتے، ان کی پیشانی کو چومتے، اپنی نشست گاہ سے اٹھ جاتے اور انھیں اپنی جگہ بٹھاتے۔ تمام بیٹیوں میں حضرت فاطمہؓ سے فطری طور پر زیادہ محبت تھی اس لیے وہ انہیں بہت زیادہ عزیز رکھتے تھے۔

حضرت امام حسین ؓ کے متعلق آپ ﷺ نے کیا فرمایا تھا؟

ج۔ آپ ﷺ کو حضرت امام حسین ؓ سے بے حد محبت تھی۔ وہ حضرت امام حسین ؓ کو گود میں لیتے اور ان کے منھ میں منھ ڈالتے۔ حضرت امام حسین ؓ کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ۔ حسین ؓ میرا ہے اور میں اس کا ہوں۔ خدا اس سے محبت رکھتے جو حسین ؓ سے محبت رکھتا ہے۔ ایک دوسرہ جگہ ارشاد ہے، خدایا! میں اس کو چاہتا ہوں اور اس کو بھی چاہتا ہوں جو اس کو چاہے،

حضرت زینب ؓ نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے فدیے کے طور پر کیا چیز ارسال کی تھی؟

ج۔ حضرت زینب ؓ نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے فدیے کر طور پر اپنے گلے کا ہارا رسال کیا تھا۔ یہ وہ ہار تھا کو حضرت زینب کے جہیز میں حضرت خدیجہ ؓ نے انہیں دیا تھا۔ صحابہ کرام ؓ کی رضا مندی سے آپ ﷺ نے وہ ہار حضرت زینب ؓ کو واپس بھیج دیا۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button