کے پی کے نہم کلاس اسلامیات سبق نمبر 7 سورہ انفال49 تا 58 مختصر سوال جواب

KPK 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 Short Questions with answers are combined for all 9th class (Matric /ssc) Level students. Here You can prepare all Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short question in unique way and also attempt quiz related to this Lesson. Just Click on Short Question and below Answer automatically shown. After each question you can give like/dislike to tell other students how its useful for each.

Class/Subject: 9th Class Islamyat

Lesson Name: Surah Al-Anfal 49 to 58

Board: All KPK  Boards

  • Malakand Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Mardan Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Peshawar Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Swat Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Dera Ismail Khan Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Kohat Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Abbottabad  Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer
  • Bannu Board 9th Class Islamyat Lesson 7 Surah Al-Anfal 49 to 58 short questions Answer

Helpful For:

  • All KPK Boards 9th Class  Islamyat Annual Examination
  • Schools 9th Class Islamyat December Test
  • KPK 9th Class Islamyat Test
  • Entry Test questions related Islamyat

کے پی کے نہم کلاس اسلامیات سبق نمبر 7 سورہ انفال49 تا 58 مختصر سوال جواب

سورہ انفال کی ان آیات میں مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین نے کیا تبصرہ کیا ؟

جنگ بدر کے تیاری کے سلسلے میں منافقین نے مسلمانوں کی تعداد اور ان کے وسائل پر نظر ڈالا اور دوسری طرف لشکر کفار اور ان کے وسائل پر نظر ڈالا تو منافقین حیران رہ گئے۔ اور کہنے لگے کہ یہ مسلمان تو بہت کم عقل ہیں یہ تو اندھے ہو چکے ہیں کہیں کفار کی یہ لشکر جرار اور کہیں یہ چند لوگ۔ آخر یہ مسلمان اپنے موت اور تباہی کے کیوں درپے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کا دماغ خراب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اسے اپنے اچھائی اور برائی کے اثرات نظر نہیں آتے اور خود کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

کفار کی جانب سے عہد شکنی کی صورت میں اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا ہدایات دیں؟

مدینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاوشوں سے مسلمانوں اور وہاں کے رہائشی یہودیوں کے درمیان یہ معاہدہ طے ہوا کے ایک دوسرے کو مذہبی آزادی حاصل ہوگی اور اگر کوئی مدینہ منورہ پر حملہ کی غرض سے آئے تو سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔تاہم جنگ بدر اور دوسرے اہم موقع پر یہودی اپنے معاہدے سے پسپا ہوگئے۔ اور الٹا لشکر کفار کی مدد کی۔ اللہ تعالی کو یہ عہد شکنی سخت ناگوار گزری۔ اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ بھی ان لوگوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے اس کی طرف پھینک دیں۔ اس کے علاوہ آپ نے اگر دوسرے قبیلوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہواور اس قبیلے کے نیتوں میں فرق محسوس کرتے ہو۔ تو اس کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کرو۔ اور اگر متعلقہ قبیلہ سرکشی اختیار کریں تو اس سے سختی سے نمٹ جائیں۔ اور عبرتناک شکست دیں تاکہ آئندہ کے لئے کوئی قبیلہ ایسا کرنے کی جرت نہ کرسکیں۔

اس سبق میں فرعون اور آل فرعون کی ہلاکت اور بربادی کے کیا اسباب بیان کیے گئے ہیں؟

فرعون اور آل فرعون اللہ تعالی کی آیات سے صاف انکار کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ یہ سب موسیٰ علیہ السلام کی خود ساختہ باتیں ہیں۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔آخر میں تو وہ اس قدر خود سر ہو گئے کہ کہتے تھے کہ اگر موسیٰؑ سچ بھی کہتے ہیں تو ہم اس کو نہیں مانتے۔
فرعون اور آل فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا اگر آپ اللہ تعالی کے سچے پیغمبر ہے تو کوئی معجزہ دکھائیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصا پھینکا تو وہ ایک زندہ اژدھا بن گیا۔ یہ دیکھ کر وہ کہنے لگے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔ اور موسیٰؑ کو جادو گر کہنے لگے اور جب شہر کے دوسرے جادوگروں نے موسیٰؑ کی تصدیق کی کہ وہ واقعی اللہ کے پیغمبر ہیں۔جادوگر نہیں۔ توفرعون نے ان جادوگروں کو بھی مار ڈالا۔ اللہ تعالی نے فرعون اور آل فرون کو راہ راست پر لانے کے لیے ان پر چھوٹے موٹے عذاب نازل کئے مگر وہ کمبخت باز نہ آئے۔ بالآخر اللہ تعالی نے اس پر بڑا عذاب نازل کیا۔ اور اس کو سمندر میں غرق کر کے اس کاقصہ تمام کر دیا۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button