نہم کلاس سورہ انفال آیات 70 تا 75 سبق نمبر 10مختصر سوال و جواب پنجاب بورڈ

9th Class Islamiyat Surah Anfal Ayat 70 to 75 Lesson no 10 Short Question Answers Punjab Board

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiyat questions and Answers for the 9th class students. All the visitors can prepare for their 9th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 9th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 9th classes short questions Answer

Gujranwala Board 9th classes short questions Answer

Multan Board 9th classes short questions Answer

Sargodha Board 9th classes short questions Answer

Faisalabad Board 9th classes short questions Answer

Sahiwal Board 9th classes short questions Answer

DG Khan Board 9th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 9th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these Online test and Short question answer series.In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter.Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate.we will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below:

اللہ تعالیٰ نے سورۃانفال کی ان آیات میں قیدیوں کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے؟

جواب۔ جنگ بدرمیں گرفتار ہونے والے قیدیوں نے رہائی پانے کیلئے فدیہ ادا کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان قید یوں کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ رہا ہونے کے بعد اگر ان کے دلوں میں بھلائی موجود ہوئی یعنی انھوں نے مسلمانوں اور اسلام کی مخالفت چھوڑ دی تو ان کو اس فدیے سے بہتر عطا کیا جائے گا جو انھوں نے جان چھڑوانے کیلئے ادا کیا تھا۔ اگر دوبارہ مسلمانوں کی مخالفت یا ان سے مقابلہ کر نے کی کوشش کی تو انھیں دوبارہ مسلمانوں کو قبضے میں دے دیا جائے گا۔

ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے ہجرت اور نصرت کے بارے میں کیا باتیں ارشاد فرمائیں؟

جواب۔۱۔جو لاگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کرگئے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے، وہ جنھوں نے ہجرت کر نے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔
۲۔ جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب وہ ہجرت نہ کریں تمہیں ان کی رفاقت سے کوئی سروکار نہیں۔ ہاں اگروہ دین کے معاملات میں تم سے مدد طلب کر یں تو تم کو مدد کرنی لازم ہے۔

مندرج زیل عبارات کا مفہوم لکھیے۔والذین امنواوھاجرواوجھدوفی سبیل اللہ والذین اوواونصرواالئک ھم المومنون حقا۔
جواب: ترجمہ: اور لوگ ایمان لائے او ر وطن سے ہجرت کر گئے اور اللہ کی راہ میں لڑائیاں کرتے رہے اور جنھوں نے(ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی یہی لوگ سچے مسلمان ہیں۔
مفہوم: اس آیت میں للہ پر ایمان لانے والوں، اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے والوں، اللہ کی راہ میں جہاد کر نے والوں اور ہجرت کر نے والے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو سچے مسلمان قرار دیا گیا ہے۔ کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آکر مسلمانوں نے اللہ کے حکم سے مکہ سے مدینہ ہجرت کر لی اور مدینہ کے مسلمانوں نے ان کی مدد کی اور انھیں جگہ دی۔ہجرت کرنے والے مہاجر اور مدد کرنے والے انصار کہلائے۔ان لوگوں نے حق کی سر بلندی کی خاطر کفار سے جہاد کیا۔ ان خصوصیات کی وجہ سے اللہ نے انھیں سچا مسلمان بتایاہے۔

جہاد فی سبیل اللہ سے کیا مرادہے؟

جواب: جہاد فی سبیل اللہ سے مراد اللہ تعالیٰ کی راہ میں سلام دشمن قو تو ں سے نبردار آزما ہونا ہے۔

کون سے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں؟

جواب۔ سورہئ انفال میں اللہ تعالیٰ نے اراشاد فرمایا۔ ترجمہ”جو لو گ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنھوں نے (ہجرت کر نے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔“

ہجرت کرنے والے اور نہ کر نے والے مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا؟

جواب: ہجرت کرنے والے اور نہ کر نے والے مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اوراللہ کی راہ میں مال اور جان سے لڑے، وہ اور جنھوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور جو لوگ ایمان تو لائے لیکن ہجرت نہیں کی تم کو ان کی رفاقت سے کچھ سروکار نہیں جب تک ہجرت نہ کریں،اور اگروہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کر یں توتم کو مدد کر نی لازم ہے۔ مگر ان لوگوں کے مقابلے میں کہ تم میں اور ان میں صلح کا عہد ہو(مدد نہیں کرنی چاہیے)۔ اور تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے۔

ترجمہ کریں۔والذین امنواوھاجرواوجھدوفی سبیل اللہ

جواب:ترجمہ:”اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کرگئے اور اللہ کی راہ میں لڑائیاں لڑتے رہے اور جنھوں نے ہجرت کرنے والوں کوجگہ دی اور ان کی مدد کی، یہی لوگ سچے ہیں۔


سورۃ الا نفال کے مطابق اللہ تعالیٰ کے نزدیک بخشش اور عزت کی روزی کن لوگوں کے لیے ہے؟

جواب:سورہئ انفال کے مطابق جو لوگ ایمان لائے،ایمان اور اسلام کی خاطر اپنے گھر بار کو چھوڑ کر ہجرت کر گئے،اور اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہے،اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کا بھر پور ساتھ دیا، یہ لوگ سچے مومن ہیں اور ان لوگوں کے لیے اللہ کے ہاں بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

اولواالارحام کا مفہوم بیان کیجیے۔

جواب۔ سے مراد خون کے رشتہ دار ہیں۔ یعنی جو ایک دوسرے کے کرتے کے کے وارث قرار پاتے ہیں۔


ان اللہ بکل شئی علیم کا ترجمہ کیجیے۔

جواب۔ترجمہ: کچھ شک نہیں کہ اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔


سورۃانفال کے رکو ع اور آیات کی تعداد لکھیے۔

جواب۔ سورۃانفال کے کل رکو ع کی تعداد دس(10) اور کل آیات پچھترّ(75) ہیں۔

سورۃانفال میں اللہ تعالیٰ نے سچے مسلمانوں سے کیا وعدہ کیا؟

جواب:سچے مسلمانوں کے لیے ان کے ارب کے ہاں بڑے بڑے درجے، بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

ترجمہ کریں۔ واللہ غفوررحیم

جواب: اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔


اللہ تعالیٰ نے سورۃ انفال کے آخری رکوع میں مسلمانوں کوکن لوگوں سے دوستی لگانے سے منع کیا ہے؟

جواب۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تنبیہہ کی کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی لگائیں اور کافروں کے ساتھ دوستی نہ لگائیں خواہ وہ ان کے قریبی رشتے داری کیوں نہ ہوں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button