نہم کلاس اسلامیات اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت واطاعت سبق نمبر 2 مختصر سوال و جواب پنجاب بورڈ

9th Class Islamiyat Allah Or Us Key Rasool SAW Ki Mohabbat O Itaat Lesson No 2 Short Question Answers Punjab Board

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiyat questions and Answers for the 9th class students. All the visitors can prepare for their 9th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 9th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 9th classes short questions Answer

Gujranwala Board 9th classes short questions Answer

Multan Board 9th classes short questions Answer

Sargodha Board 9th classes short questions Answer

Faisalabad Board 9th classes short questions Answer

Sahiwal Board 9th classes short questions Answer

DG Khan Board 9th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 9th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these Online test and Short question answer series.In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter.Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate.we will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below:

ختم نبوت سے کیا مرادہے؟

جواب: ختم نبو ت سے مراد ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کہ آخری نبی ہیں۔ آپﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔

انسان کی عظمت کس بات میں ہے؟

جواب: انسان کی عظمت اس میں ہے کہ وہ اپنے خالق کو تسلیم کرے اس کی محبت میں سر شار ہے اور اس کے احکام پر عمل کرے۔

ترجمہ لکھیے۔

جواب: ترجمہ: اے لوگو! اس رب کی عبادت کر جس نے تمہیں پیدا کیا۔

اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کا تقا ضا کیا ہے؟

جواب:اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کا تقاضا ہے کہ پیدا اس نے کیا ہے تو حکم بھی اسی کا مانو،آنکھ اس نے دی ہے تو اسی کی رضا کے مطابق دیکھو، کان اس نے دیے ہیں تو اسی کی رضا کے مطابق سننے کی عادتب ڈالو۔ سوچنے کی قوت اس پروردگار کی عطا کر دہ ہے تو ہر لمحہ اس کی ذات، قدرت اور اس کے احکام پر غور کرو۔

اللہ سے محبت کیوں کی جائے؟

جواب: اللہ تعالیٰ سے محبت: جب انسان اپنے ماحول پر نظر ڈالتا ہے تو اسے کائنات میں بے شمار اشیا نظر آتی ہیں۔جب وہ ان پر غور کر تا ہے تو یہ ماننے پر مجبور ہو جا تا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی چیز خود بخود نہیں بن گئی بلکہ کسی ذات نے انہیں تخلیق کیا ہے۔ کائنات کی تمام اشیا اپنے خالق کے وجود کی خبر دے رہی ہیں۔ خاص طو رپر سورج، چاند اور ستاروں کا اپنے اپنے مدار میں حرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی ذات انہیں کنٹرول کیے ہوئے ہے۔
اگر انسان اپنے جسم پر غور کرے تو حیران رہ جاتا ہے کہ اس چھوٹے سے جسم میں اللہ تعالیٰ نے کیاکچھ لگا رکھا ہے۔ پھر یہ کہ ان میں سے ہر عضو اپنی اپنی جگہ کام کر رہا ہے۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ اس انسان کو تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی۔ کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لیے مسخر کر دیا۔ ہر آدمی کی عقل اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اتنی نعمیتں عطا کر نے والے سے محبت کی جائے۔ مومن کی عقل اسے بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے سب سے بڑھ کر محبت کی جائے۔ قرآن پاک میں اہل ایمان کی صفت یہ بیان کی گئی ہے:
(البقرہ:165)
ترجمہ: اور جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے میں شدید ہوتے ہیں۔

اللہ کی محبت سے کیا مراد ہے؟

جواب: اللہ تعالیٰ کی محبت سے مراد یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا خالق، مالک اور معبود تسلیم کرے۔ اللہ کی محبت میں سر شار رہے۔ اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت یہ ہے کہ اس کے احکام کو دل سے تسلیم کیا جائے اور پوری دلجمعی سے ان پر عمل کیا جائے۔

ترجمہ لکھیے۔

جواب: تر جمہ: اور لوگ جو ایمان لے آئے وہ اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرنے والے ہیں۔

محبت الہٰی کے حوالے سے ایک آیت کا ترجمہ لکھیں۔

جواب: سورۃ البقرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: ”جو لوگ ایمان لائے وہ اللہ تعالیٰ سے شدید محبت کرنے والے ہیں“۔

اللہ تعالی کی اطاعت کے بارے میں دو جملے تحریر کیجیے۔

جواب:عبادت اور بندگی کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے۔
۲۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کا تقا ضا ہے کہ اس کے احکام کو دل سے تسلیم کیا جائے اور ان پر عمل کیا جائے۔
سوال۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کی جائے اور اللہ تعالیٰ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کے احکام کو دل سے تسلیم کیا جائے اور پوری دلجمعی سے ان پر عمل کیا جائے۔

اللہ سے محبت کے اثرات لکھیے۔

جواب: اللہ تعالیٰ سے محبت کی بدولت اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انسان گناہوں سے باز آجاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انبیا ء کیوں معبوث فرمائے؟آخری نبی کا نام لکھیں۔

جواب: اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے انبیاء اکرام علیھم السلام مبعوث فرمائے۔ ان پاک لوگوں کو اپنے احکام، کتابوں یو صحیفوں کی شکل مین عطا رمائے۔ ہمارے نبی اکرم حضرت محمدﷺ اس سلسلہئ ہدایت کے آخری نبی ہیں۔

رسول اللہ ﷺ سے محبت کے بارے میں مختصراً لکھیے۔

جواب:رسول اکرمﷺ کے ساتھ محبت مسلمانوں کے ایمان کا تقاضا ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کے انسانیت پر بے شمار احسانات ہیں اُسی طرح رسول اکرم ﷺ بھی انسانوں کے محسن ہیں۔ آپ ﷺ کی بدولت ہی ہمیں ایمان کی نعمت میسر آئی۔آپﷺ نے انسانیت کی بھلائی کے لیے بہت زیادہ تکلیفیں اٹھائیں۔ آپﷺ کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ گمراہی چھوڑ کر ہدایت کی راہ اختیار کر لیں۔ان احسانات کا تقاضا ہے کہ آپﷺ سے محبت زیادہ محبت کی جائے۔ آپ ﷺ کی محبت کے بغیر کوئی شخص بھی کامل مومن نہییں بن سکتا۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جب ِرسولﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:(الاحزاب:6)
ترجمہ: نبی اکرمﷺ مومنوں کے لیے ان کی جانوں سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔

ترجمہ لکھیں۔

جواب:ترجمہ: نبی اکرم ﷺ مومنوں کے لیے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔

مومنوں کے ہاں ان کے پیغمبر کی اہمیت کیا ہے؟

جواب: مومنوں کے ہاں ان کے پیغمبر نبی اکرم ﷺ ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔

ترجمہ لکھیں۔

جواب:ترجمہ: اللہ تعالیٰ سے آگے نہ بڑھو۔

ترجمہ لکھیں۔

جواب: تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اس کے آبا ء اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔

حضور اکرمﷺ سے محبت کے دو تقاضے تحریر کیجیے۔

جواب: ۱۔ حضور اکرمﷺ سے اپنی جانوں سے زیادہ بڑھ کر محبت کی جائے
۲۔ رسول اللہﷺ کے ارشادات کو ذاتی پسند ناپسند پر تر جیح دی جائے۔

حضورﷺ کی اطاعت کیوں ضروری ہے؟

جواب: شریعت کے احکام کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لے اطاعت رسولﷺ ضروری ہے۔ اطاعت رسولﷺ اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔

ترجمہ لکھیں۔

جواب: ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسولﷺ کی اطاعت کرو۔

اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں کسی قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیے۔

جواب: ترجمہ:”اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو او ر اپنے اعمال ضائع نہ کرو“۔

ترجمہ کیجیے۔

جواب: اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے رحم کرنے والا ہے۔

ایک آیت سے واضح کیجیے کہ حضورﷺ کی اتبا ع اللہ سے محبت ہے۔

جواب۔ سورہئ آل عمران میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: کہ دیجیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تعالیٰ تم سے محبت کر ے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

اطاعت میں کیا چیز ضروری ہے؟

جواب: اطاعت میں مکمل خود سپرد گی درکار ہوتی ہے۔ظاہری عمل دلی چاہت اور قلبی میلان ضروری ہے۔

کوئی عمل منافقت کب بنتا ہے؟

جواب: اطاعت میں خود سپردگی درکار ہوتی ہے،ظاہری عمل کے پیچھے دلی چاہت اور قلبی میلان ضروری ہو تا ہے۔ اگر عمل کے پیچھے دلی چاہت اور قلبی میلان کے عوام کار فرما نہ ہوں تو یہ عمل منا فقت بن جا تا ہے۔

تکمیلِ دین پر ایک آیت کا ترجمہ لکھیے۔

جواب: ترجمہ: میں نے آج روز تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلا م کو بطور دین پسند کیا۔

ترجمہ کریں۔

جواب: ترجمہ: میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں۔

ختم نبوت کے متعلق قرآنی آیات کا ترجمہ لکھیے۔

جواب:ترجمہ:”محمد ﷺ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں آپﷺ تو اللہ تعالیٰ کے رسول اور انبیا کے خاتم ہیں“۔

قرآن کر یم کی آیت کے حوالے سے ختم نبوت پر مختصر نوٹ لکھیے۔

جواب: ختم نبوت کا مطلب ہے سلسلہ کا خاتمہ۔نبوت کے سلسلے کا آغا ز حضرت آدم ؑ سے ہوا۔ حضرت آدمؑ کے بعد بے شمار انبیا ء لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے دنیا میں تشریف لائے۔ سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ پر نبو ت کا سلسلے کا ختمہ کردیا۔ قرآن مجید میں آپﷺ کو خاتم النبےّن(سلسلہ نبوت کا خاتمہ کرنے والا) کہا گیا ہے۔ ارشاد فرما یا:
۔ (الاحزاب:40)
ترجمہ:محمدﷺ تمھارے مردوں میں سے کسی کیے باپ نہیں بلکہ آپ ﷺ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button