12th Class Urdu Chapter 8 Hawaii Short Questions Answer
12th Class Urdu Chapter 8 Hawaii Short Questions Answer
مصنفہ کو ٹوکیو سے ہو نو لولو تک سفر کے متعلق کیا بتایا گیا تھا؟
جواب:مصنفہ کو ایک صاحبہ نے ڈرایا تھا کہ ٹوکیو سے ہو نولو لوتک ینچے بحرالکاہل ہوتا ہے اور اُوپر خدا، کہیں زمین کا ذرا سا ٹکڑا بھی ڈھارس کے لیے دکھائی نہیں دیتا۔ طوفان آجائے تو پھر الامان
مصنفہ نے کلکتہ کے متعلق کن خیالات کا اظہار کیا ہے؟
جواب:کلکتہ مصنفہ کی جائے پیدائش ہے لیکن ایئر پورٹ سے پولیس اسٹیشن تک انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ لکھتی ہیں کہ خدا کسی شریف انسان کو کلکتہ نہ لے جائے۔ اگر مرزا غالب نے اس میں کچھ دیکھا تو ہندوستانی کسٹم آفیسر اور بنیا پولیس پہلے دیکھا ہو گا۔
پین ایم جہاز کے لرز نے پر جا پانی تاجر نے مصنفہ سے کیا کہا؟
جواب:جاپانی تاجر نے مصنفہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں۔ ٹوکیو سے ہوائی جاؤ گی تو جہاز ایسے اُچھلے گا جیسے چھاج میں گہیوں۔
مصنفہ کے میاں ان کا استقبال کرنے کے لئے ہوائی ائیر پورٹ کیوں نہ پہنچ سکے؟
جواب:تارپڑھنے میں غلط فہمی ہو گئی۔ ہوائی کا وقت جاپان کے وقت سے چوبیس گھنٹے پیچھے ہے۔ اس لیے اکثر تاریخوں میں گڑبڑ ہو جاتی ہے۔
مصنفہ نے جزیرے کا نقشہ کن الفاظ میں کھینچا ہے؟
جواب:چاروں طرف زمرد کی آمریت تھی یعنی سبزہ ہی سبزہ تھا۔ جزیرے اوواہومیں کہنہ مشق کا ئنات ازسر نوشباب پر آئی ہے۔ اس کے ننھے منے رقبے میں فطرت کا ہر رنگ ہر انگ پایا جاتا ہے۔ یہ وجدانی حسن میں ڈوبا ساحل ہے۔ جنوبی یورپ کے آبی کناروں سے زیادہ نیلا اور چمکیلا ہے۔
مصنفہ سپر مارکیٹ کے متعلق کن خیالات کا اظہار کیا ہے؟
جواب:سپرمارکیٹ امریکی سرمایہ داری نظام کی مظہر ہے۔ یہ دس بازاروں کا مہاگرو ہے۔ انارکلی اور مال روڈ کی ساری دُکانوں کا سامان اس کی ایک لپیٹ میں سما جائے، ہر شے کی پچاس قسمیں اور ہر قسم چھت تک چنی ہوئی ہے۔ اس جگہ بلا ارادہ اور بلا ضرورت خریداری کرنی پڑتی ہے۔
مصنفہ کے میاں نے کیا خریداری کر رکھی تھی؟
جواب:مصنفہ کی غیر موجودگی میں ان کے میاں نے گھر کا کچھ سامان مثلا سیکنڈ ہینڈ کار، ٹیلی ویژن، صوفہ، گراموفون، ٹیپ ریکارڈ ر اور باغ کی ہلکی کرسیاں خریدی تھیں۔
مصنفہ کے میاں نے جو کار خریدی وہ کیسی تھی؟
جواب:کار 1857ء کا ماڈل تھی، جب چلتی تو دنیا دیکھتی اور رکتی تو دنیا شکر ادا کرتی تھی۔اس کے پر اسرار پٹاخے نہ معلوم کہاں سے پھوٹتے تھے۔
پرانا ٹیلی ویژن کیسا تھا اور اسے چلانے کا کیا طریقہ تھا؟
جواب:پرانا ٹیلی ویژن کچھ ایسا برانہ تھا۔ دو دھپ لگاؤ یا گرم کمبل ڈالو تو اس کے کالے سفید تر مرے ناچنے بند ہو جاتے تھے۔ پھر گھنٹوں صحیح چلتا تھا البتہ چینل بدلنے پر خراب ہو جاتا تھا اور پھر تھپڑوں سے چلتا تھا۔
ہوائی کی یونیورسٹی میں کن ممالک اور خطوں کے طلبازیر تعلیم تھے؟
جواب:ہوائی کی یونیورسٹی میں جنوبی بحرالکاہل، جاپان، انڈونیشیا، برما، ملایا، فلپائن، کوریا، ویتنام، فجی کے جزائر، آسٹریلیا، پاکستان، ہندوستان، یورپ اور امریکہ کے طلباز یرتعلیم تھے۔