12th Class Urdu Chapter 3 Nawab Mohsin Al-Mulak Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 3 Nawab Mohsin Al-Mulak Short Questions Answer

محسن الملک نے ریاست حیدر آباد میں کون سا اہم ترین کارنامہ انجام دیا؟

جواب: نواب محسن الملک نے ریاست حیدر آباد کا بجٹ مرتب کیا جو مصر کے بجٹ کے نمونے پر تھا جو وہاں انگریزی نگرانی کے بعد پہلی بار تیار ہوا تھا۔

مصنف کے خیال میں خوشامد یوں کا طرز عمل کیا ہوتا ہے؟

جواب: مصنف کے خیال میں خوشامد ی ہر بڑے اور صاحب اقتدار آدمی پر اس طرح ٹوٹ کر گرتے ہیں۔ جیسے شہد پر مکھیاں۔

نواب محسن الملک کو حیدرآبادوالوں نے کس طرح رخصت کیا؟

جواب:محسن الملک کی رخصت کے وقت حیدرآباد میں کہرام مچ گیا۔ سٹیشن کے اندر اور باہر ہزاروں آدمی موجود تھے۔ امیر، غریب، بیوائیں اور یتیم سب رو رہے تھے۔ نواب محسن الملک نے سبھی کا دل موہ لیا تھا۔

مولوی عبدالحق نے محسن الملک کی تحریروں کی ادبی حیثیت پر کیا تبصرہ کیا ہے؟

جواب: مولوی عبدالحق کے مطابق محسن الملک اعلیٰ درجے کے ادیب نہیں مگر ان کی تحریروں میں ادبیت کی شان ہے روانی، فصاحت، تسلسل بیان ان کے کلام میں نمایاں ہے۔

محسن الملککے انداز خطابت کے متعلق مولوی عبدالحق نے کیا لکھا ہے؟

جواب: تقریر کے وقت ان کے منہ سے پھول جھڑتے تھے۔ آواز میں شیر ینی اور دل کشی تھی۔ ایسے خوش بیان تھے کہ مخالفین کو بھی قائل کر لیا کرتے تھے۔

محسن الملک دوسروں سے کس طرح سے کام لیتے تھے۔

جواب: وہ ہر کام محبت آمیز طریقے سے کہتے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے۔ ملازموں اور ماتحتوں سے بھی یہی سلوک تھا سب لوگ خوشی خوشی ان کا کام کرتے تھے۔

محسن الملک کا مطالعہ کرنے کا کیا طریقہ کار تھا؟

جواب: نواب محسن الملک کو مطالعے کا بہت شوق تھا۔ اخبارات اور اُردو، فارسی، عربی کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے۔ انگریزی کتابوں کا ترجمہ کراکے پڑھتے تھے۔

محسن الملک کے کتب خانے میں کون سی کتابیں تھیں؟

جواب: محسن الملک کے کتب خانے میں فارسی، عربی اور انگریزی کی اعلیٰ درجے کی کتابیں تھیں۔

محسن الملک کی طرافت کے متعلق مولوی عبدالحق نے کیا لکھا ہے؟

جواب: نواب محسن الملک کی باتوں اور تقریروں میں ظرافت کی چاشنی بہت مزہ دیتی تھی۔ باتوں میں ظرافت کبھی کبھی شوخی کی حد تک پہنچ جاتی تھی۔

نواب محسن الملک کو مطالعے کا شوق کس حد تک تھا اور وہ کس کی کتابیں پڑھتے تھے؟

جواب: انہیں مطالعے کا بہت شوق تھا۔ اخبارات، اُردو،فارسی اور عربی کتابیں پڑھتے۔ انگریزی اخبارات اور مضامین پڑھواکر سنتے۔ اپنی پسندیدہ انگریزی کتابوں کو ترجمہ کروا کے پڑھتے تھے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button