12th Class Urdu Chapter 11 Mawaslast ke Jadeed Zeray Short Questions Answer

12th Class Urdu Chapter 11 Mawaslast ke Jadeed Zeray Short Questions Answer
Class:12th Class Subject:Urdu
Chapter:Chapter 11 Board:All Boards
Important Short Questions: This page contains solved short questions for 12th Class Urdu Chapter 11. These questions are frequently asked in All Boards past papers. Memorize them for full marks.

12th Class Urdu Chapter 11 Mawaslast ke Jadeed Zeray Short Questions Answer

قدیم زمانے میں ایک دوسرے کو خط کیسے بھیجے جاتے تھے؟

جواب:قدیم زمانے میں پیدل یا گھڑ سوار قاصدوں کے ذریعے خط بھیجے جاتے تھے۔ ہر دس، بارہ میل کے فاصلے پر چوکیوں میں تاز دم گھڑ سوار موجود رہتے۔ خط ایک سے دوسرے قاصد کے ہاتھ میں سفر کرتا تیز رفتاری سے اپنی منزل تک پہنچ جاتا تھا۔ کبوتروں کے ذریعے بھی خط پہنچائے جاتے تھے۔

ابتدائی مسلمان حکمرانوں نے پیغام رسانی کے لیے کون سا جداگانہ محکمہ قائم کیا؟

جواب: مسلمان حکمرانوں نے مواصلات کے نظام کو ترقی دینے کے لیے دیوان البرید کے نام سے جداگانہ محکمہ قائم کیا تھا۔

کس آلے نے پیغام رسانی کے لیے موٹر اور ریل کی محتاجی ختم کر دی؟

جواب:ٹیلی گرافی نے موٹر اور ریل کی محتاجی ختم کر دی۔

وائرلیس نے وقت کے عامل کو کس طرح ختم کر دیا؟

جواب:وائرلیس پیغام جن لہروں کے ذریعے بھیجا جاتا ہے ان کی رفتار تین لاکھ کلو میٹر فی سیکنڈ ہے جب کہ ہماری زمین کا قطر صرف چند ہزار میل ہے۔ اس طرح پیغام رسانی میں سے وقت کا عامل ختم ہو گیا۔

مارکونی نے وائرلیس کے ذریعے پہلا پیغام کیا بھیجا؟

جواب:1895ء میں وائرلیس ایجاد کرنے کے بعد مارکونی صرف”کھٹ کھٹ، کھڑ کھڑ”کی آواز پر مشتمل پیغام بھجنے میں کامیاب ہوا کیونکہاس وقت تک الفاظ بھیجنا ممکن نہیں تھا۔

ریڈیائی لہروں کو کس نے دریافت کیا تھا؟

جواب: ریڈیائی لہروں کو ہر ٹزنے دریافت کیا تھا۔

ریڈ ار ہوائی جہازوں کے متعلق علم کس ذریعے سے حاصل کرتے ہیں؟

جواب:ہوائی جہاز دوران پرواز میں ریڈ یائی لہریں پیدا کرتے ہیں۔ ریڈار ان ریڈیائی لہروں کی مدد سے آنے اور جانے والے جہازوں کے متعلق علم حاصل کرتے ہیں۔

موبائل ٹیلی فون کب ایجاد ہوا؟

جواب:موبائل ٹیلی فون 1984ء میں ایجاد ہوا۔

ٹیلی فیکس مشین کی جسامت کتنی ہوتی ہے؟

جواب:ٹیلی فیکس مشین کی جسامت فوٹو کاپی مشین کے برابر ہوتی ہے۔

ٹیلی فیکس کے اندر استعمال ہونے والے کاغذ کا نام کیا ہے؟

جواب: ٹیلی فیکس میں خاص قسم کا کاغذ استعمال کیا جاتا ہے جسے تھر مل پیپر کہتے ہیں۔

How to Write Perfect Short Answers?

In Board Exams, the examiner looks for specific keywords and presentation. Here is how to attempt Chapter 11 questions:

  • Ideal Length: Write 3 to 5 lines for each short question. Too short gets fewer marks, too long wastes time.
  • Highlighting: Use a Blue Marker to highlight key dates, names, or scientific terms in your answer.
  • References: Always mention the Writer/Poet name if the question is from a lesson or poem.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button