11th Class Islamiat Chapter 3 Uswa e Rasool SAW Short Questions Answers

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiyat questions and Answers for the 11th class students. All the visitors can prepare for their 11th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 11th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 11th classes short questions Answer

Gujranwala Board 11th classes short questions Answer

Multan Board 11th classes short questions Answer

Sargodha Board 11th classes short questions Answer

Faisalabad Board 11th classes short questions Answer

Sahiwal Board 11th classes short questions Answer

DG Khan Board 11th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 11th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate. We will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below

آپ ﷺ کس طرح رحمتہ للعالمین ہیں؟

رحمت للعالمین کا مطلب ہے تمام جہانوں کے لئے رحمت۔ اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ ارشاد ہے۔
ترجمہ: اور انہیں بھیجا ہم نے آپ کو سوائے اس کے کہ آپ تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔ (سورۃ الانبیاء: ۷۰۱)
آپ ﷺ نے دنیا کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر اس کے عذاب سے بچایا۔ ایک اللہ کی عبادت اور اس سے محبت سکھائی۔ ایک ایسا نظام زندگی دیا جو انسانیت کو امن و سلامتی کی طرف لے جاتا ہے اور نوع انسان کے لیے سر اسر رحمت ہے اس طرح آپﷺ تمام جہانوں کے لئے اللہ رحمت ثابت ہویے۔

مواخات۔۔۔۔یا۔۔۔۔اخوت سے کیا مراد ہے؟

اخوت کے لفظی معنی بھائی چارہ کے ہیں۔ اسلام کے طلوع ہونے سے پہلے عرب معاشرے میں فتنہ فسادروز کا معمول تھا۔ آپﷺ نے اپنے کردار اور تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم کی اسی کو اخوت یا مواخات کہا جاتا ہے۔

مساوات سے کیا مراد ہے؟

مساوات کے لفظی معنی برابری کے ہیں مساوات اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔ یہ صرف اسلام ہی کا طرہ امتیاز ہے کہ اسلام اونچ نیچ اور ذات پات کے امتیازات سے پاک و صاف ہے۔ حضور ﷺ نے اپنے قول و عمل سے مساوات کی بہترین تعلیم دی، اور یہ درس دیا کہ امیر و غریب، حاکم و محکوم، آقا و غلام سب برابر ہیں۔

صبر و استقلال کی تعریف بیان کریں؟

صبر کے لفظی معنی روکنے اور برداشت کرنے کے ہیں یعنی اپنے نفس کو خوف اور گھبراہٹ سے روکنا اور مصائب برداشت کرنا صبر کہلاتا ہے۔ مختصر یہ کہ صبر، دل کی مضبوطی، اخلاقی بلند ی، اور ثابت قدمی کا نام ہے۔

صبر کی کتنی اقسا م ہیں مختصر بیان کریں؟

صبر کی تین اقسام ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
٭ صبر علی المصیبت: یعنی انسان جس آزمائش اور تکلیف میں مبتلا ہوا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ سے کسی قسم کا شکوہ شکایت نہ کرے۔
٭ صبر علی الطاعت: یعنی انسان اللہ کی اطاعت اور بندگی پر استقامت کے ساتھ قائم رہے۔
٭ صبر عن المعصیت: یعنی اللہ کی نافرمانی اور معصیت سے انسان اپنے آپ کو روکے رکھے۔

شعیب ابی طالب سے کیا مراد ہے؟

دشمنان حق نے جب یہ دیکھا کہ ان کی تمام تدبیروں کے باوجود حق کا نور چاروں طرف پھیلتا چلا جا رہا ہے تو انہوں نے نبوت کے ساتویں سال محر م الحرام میں خاندان بنو ہاشم سے قطع تعلق کر لیا، جس کی رو سے تمام قبائل عرب کو اس بات کا پابند کیا گیا کہ وہ بنو ہاشم سے ہر طرح کا لین دین اور میل جول بند کر دیں۔ اس طرح ابولہب کے سواپورا خاندان بنو ہاشم محرم ۰۱ نبوی تک تین سال تک اس معاشرتی مقاطعہ کا شکار رہا۔اس دوران آپ ﷺ اور ان کے خاندان کا نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات کا انداز ااس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس دوران بھوک کو مٹانے کے لیے بعض اوقات درختوں کی جڑیں چبانا پڑتی تھیں اور پیٹ پر کھجور کے تنے یا چمڑا باندھنا پڑتا تھا۔ اس مقاطعہ کے ختم ہونے کے بعد جلد ہی حضور کے چچا ابو طالب اور زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ ؓ وفات پاگئیں۔ حضورﷺ نے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔

عفوودرگزر کا شرعی مفہوم واضح کریں۔

عفودرگزر کے لفظی معنی معاف کرنے کے ہیں۔ یعنی وسعت ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے کسی مجرم کو دل کی گہرائیوں سے معاف کر دینا اور بدلہ لینے کی قوت ہونے کے باوجود بدلہ نہ لینا عفودرگزر کہلاتا ہے۔ عفودرگزر ایک بہترین اخلاقی وصف ہے اس سے دشمن دوست بن جاتے ہیں اور دوستوں میں محبت بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآ ن مجید میں مومنین کی جو صفات بیان فرمائیں ہیں ان عفودرگزر کو بھی شامل کیا ہے۔

فتح مکہ کے موقع پر آپ ﷺ نے قیدیوں کے سات کیا معاملہ فرمایا؟

فتح مکہ کے موقع پر و ہ تمام لوگ جنہوں نے دس سال تک رسول ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کے بے پناہ تکلیفیں دیں اور مدنیہ منورہ ہجرت پر مجبور کیا، سب کے سب ہاتھ باندھے اور سر جھکائے، قیدی بنے آپ ﷺ کے سامنے کھڑے تھے۔ یہ لوگ مجبور و بے بس تھے اور ڈر رہے تھے کہ نہ جانے ان سے کس قسم کا انتقام لیا جائے گا لیکن ساتھ ساتھ نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک سے یہ امید بھی تھی کہ آپ ﷺ رحمت للعالمین ہیں، نیک برتاؤ کریں گے۔ آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی اور سب کو معاف کر دیا:
ترجمہ: آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہو گی، اللہ تمہیں معاف کرے وہ سار ے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

ذکر سے کیا مراد ہے؟ ذکر الٰہی کی اقسام لکھیں؟

ذکر کے معنی ہیں کسی کو یاد کرنا۔ شریعت کی اصطلاح میں ذکرسے مراد اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا ہے قرآن مجید میں بار بار اللہ کو یاد کرنے اور یاد رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جیسا کہ ارشاد ہے:
ترجمہ: اے ایمان والو تم اللہ کو بہت زیادہ یاد کیا کرو۔ (سورۃ الاحزاب: ۱۴)

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button