11th Class Islamiat Chapter 2 Islami Tashakhus Short Questions Answers

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiat questions and Answers for the 11th class students. All the visitors can prepare for their 11th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 11th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 11th classes short questions Answer

Gujranwala Board 11th classes short questions Answer

Multan Board 11th classes short questions Answer

Sargodha Board 11th classes short questions Answer

Faisalabad Board 11th classes short questions Answer

Sahiwal Board 11th classes short questions Answer

DG Khan Board 11th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 11th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate. We will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below

اسلامی تشخیص سے کیا مراد ہے؟

تشخیص کے لفظی معنی ہیں “شناخت یا پہچان”۔ اصطلاح میں اسلامی تشخیص سے مراد مسلمان کی اسلامی شان و شوکت اور اسلامی پہچان یعنی ایسے تما م عقائد و نظریات اور اعمال و اخلاق، جو ایک دوسرے تمام انسانوں سے الگ اور ممتاز کرتے ہیں۔ مثلا نماز، روزہ، حج وغیرہ۔

اسلام کے بنیاد ی ارکان کون کونسے ہیں؟

اسلام کے بنیادی ارکان درج ذیل ہیں
٭کلمہ شہادت ٭ نماز ٭ روزہ ٭ زکوٰۃ ٭ حج

کلمہ شہادت مختصر تحریر کریں؟

ارکان دین میں سب سے اہم رکن کلمہ شہادت ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔
ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے آخری رسول ہیں۔
کلمہ شہادت کا پہلا حصہ یعنی اشھدان لا الہ الا اللہ عقیدہ توحید کا اعلان و اعتراف ہے اور دوسرا حصہ یعنی اشھد ان محمد ا عبدہ و رسولہ اس امر کا اعلان ہے کہ محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور سچے رسول ہیں۔

نماز کی تعریف اور اقسام بیان کریں؟

عربی زبان میں نماز کے لیے صلوٰۃ کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس کے لغوی معنی ہیں دعا کرنا۔ شریعت کی اصطلاح میں وہ مخصوص عبادت جو رکوع سجدے پر مشتمل ہوتی ہے او ر دن میں پانچ دفعہ کی جاتی ہے اسے صلوۃ یعنی (نماز) کہتے ہیں۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں جا بجا نماز قائم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
ترجمہ: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ (سورۃ البقرۃ: ۳۴)
اس کی دو اقسام ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
نماز کی فرضیت:
نبوت کے دسویں سال ہجرت سے تقریبا تین سال پہلے معراج نبوی کے موقع پر نماز فرض ہوئی، ابتداء پچاس نمازیں فرض ہوئی تھیں پھر کم ہوتے ہوتے پانچ ہوگئیں۔
جنت میں داخلے کی ضمانت:
آپ ﷺ کا ارشاد پاک ہے۔
جو شخص ان پانچوں نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرے میں اس کو اپنی ذمی داری پر جنت میں داخل کروں گا۔ (سنن ابو داؤد)

بے روح نماز کسے کہتے ہیں؟

بے روح نماز وں سے مراد بے مقصد اور بے فائدہ نمازیں ہیں۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ نماز انسانی کی عملی زندگی میں دیر پا انقلاب برپا کرتی ہے اور انسان کو فلاح و کامیابی کے راستے پر گامزن کرتی ہے۔ چنانچہ ارشاد ربانی ہے۔
ترجمہ: بیشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ (بارہ ۱۲: عنکبوت)

روزہ یا صوم سے کیا مراد ہے؟

عربی زبان میں روزہ کے لئے صوم کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس کے لغوی معنی ہیں روکنا۔ شریعت کی اصطلاح میں صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور نفسانی خواہشات سے عبادت کی غرض سے رکنے کا نام روزہ ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد پاک ہے:
ترجمہ: اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے تم سے قبل لوگوں پر فرض کئے گئے۔ شاید تم پرہیز گار بن جاؤ۔ (البقرۃ: ۳۸۱)

۔ بے اثر روزے کن روزوں کو کہا جاتا ہے؟

روزے کا اصل مقصد اور فلسفہ انسان کو گناہوں سے بچانا اور اس بات کی مشق کرانا ہے کہ انسان فطری طور پر گناہوں سے دور رہنے کا عادی ہو جائے۔ صرف بھوکا پیاسا رکھنا مقصد نہیں۔ انسان کو دنیا میں بھیجا گیا تو کچھ چیزوں کو حلال رکھا گیا تاکہ اس مشق اور پریکٹس کی بدولت رمضان کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں میں کم از کم حرام کاموں سے بچنے کی مشق ہو۔

زکوٰۃ کی تعریف اور نصاب بیان کریں۔

زکوٰۃ کے لغوی معنی ہیں “پاک کرنا” شریعت کی اصطلاح میں زکوٰۃ سے مراد وہ صدقہ (مال) ہے جو مخصوص شرائط کے ساتھ سال میں ایک دفعہ ہر صاحب نصاب کی طرف سے غرباء کو دیا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں کئی جگہ نماز کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم ہے جیسے:
ترجمہ: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ (سورۃ البقرۃ: ۳۴)
سونا ساڑھے سات تولہ
چاندی ساڑھے باون تولہ
نقدی و زیورات مندرجہ بالا دونوں میں سے کوئی بھی۔
زکوٰۃ کی شرح ڈھائی فیصد (2.5%) یعنی چالیسواں حصہ ہے۔

زکوٰۃ کے مصارف کتنے ہیں؟ نام تحریر کریں؟

مصارف، مصرف کی جمع ہے جس کے معنی ہیں خرچ کرنے کہ جگہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہیں زکوٰۃ ادا کی جانی ہے۔ زکوٰۃ کے کل آٹھ مصارف ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے سورہ توبہ میں بیان فرمائے ہیں
٭ فقراء (غریب)
٭ مساکین (غریب)
٭ عاملین زکوٰۃ
٭ مولفتہ القلوب (نئے مسلمان)
٭ رقاب (غلام)
٭ فی سبیل اللہ (مجاہد و مبلغ)
٭ ابن السبیل (مسافر)
٭ غارمین (قرض دار)

حج کی تعریف اور فرضیت بیان کریں۔

حج کے لغوی معنی ہیں زیارت کا ارادہ کرنا۔شریعت کی اصطلاح میں بیت اللہ کی زیارت کرنا اور مخصوص مناسک (طواف، سعی، رمی وغیرہ) کو ادا کرنا حج کہلاتا ہے۔ حج کی غرض و غایت چند مخصوص مقامات کی صرف زیارت ہی نہیں، بلکہ اس کی پشت پر ایثار، قربانی، محبت اور خلوص کی ایک درخشاں تاریخ موجوہ ہے۔ یہ حضرت ابراہیم ؑ حضرت اسماعیل ؑ اور حضرت ہاجرہ ؑ جیسی عظیم ہستیوں کے خلوص و عزیمت کی بے مثال داستان ہے۔

مناسک حج کے نام تحریر کریں

مناسک،منسک کی جمع ہے جس کے لفظی معنی ہیں قربانی کرنے کی جگہ۔ ذی الحج کی آٹھ تاریخ سے لے کر بارہ تاریخ تک پانچ دنوں میں مختلف اوقات میں مختلف امور انجام دیے جاتے ہیں۔ ان تمام کاموں کو حج کے دوران ادا کرنا لازمی ہوتا ہے۔ ان کو مناسک حج یا ارکان حج کہتے ہیں۔
٭ احرام (حج کا مخصوص لباس)
٭ طواف
٭سعی
٭حجرا سود کا استلام
٭وقوف عرفہ
٭قیام مزدلفہ
٭رمی جمرات(کنکریاں مارنا)
٭نحر (قربانی)
٭حلق راس (سر مونڈوانا)

حج کس طرح ایک جامع عبادت ہے؟

حج ایک جامع عبادت ہے اس میں تمام عبادات کی روح شامل ہے۔ حج کے لیے روا نگی سے واپسی تک دوران سفر نماز کے ذریعے قرب الہٰی میسر آتا ہے۔ حج کے لیے مال خرچ کرنا زکوٰۃ سے مشابہت رکھتا ہے۔ نفسانی خواہشات اور اخلاقی برائیوں سے پرہیز اپنے اندرروسے کی سی کیفیت رکھتا ہے۔ گھر سے دور ی اور سفر کی مشقت میں جہاد کا رنگ ہے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے آپﷺ نے فرمایا:
سب سے افضل جہاد حج مبرور (مقبول) ہے۔

طواف کی تعریف بیان کریں؟

طواف کے لغوی معنی ہیں چکر لگانا۔ شریعت کی اصطلاح میں طواف سے مراد بیت اللہ کے گرد چکر لگانے کو طواف کہتے ہیں۔ طواف حج کا بھی رکن ہے اور عمرہ کا بھی، اس کے علاوہ حج و عمرے کے علاوہ صرف ثواب کی نیت سے یعنی مستقل عبادت کے طور پر بھی طواف کیا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
ترجمہ: اور حج کرنے والے لوگوں کو چاہیے کہ اس بیت عتیق کا طواف کریں (سورۃ الحج: ۹۲)

جہاد کی تعریف کریں۔

جہاد کے لغوی معنی ہیں کوشش اور جدو جہد کرنا۔ شریعت کی اصطلاح میں حق کی سر بلندی کے لیے ہر قسم کی کوشش، قربانی اور ایثار کرنا اپنی تمام مالی اور جسمانی قوتوں کواللہ کی راہ میں قربان کرنا اللہ کے دشمنوں کے اسلام مخالف حربوں کو روکنا بلکہ اگر اس کے لئے میدان جنگ میں آکر ان سے لڑنا بھی پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کرنا جہاد کہلاتا ہے۔

حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟

عباد “عبد” کی جمع ہے جس کے معنی بندے کے ہیں۔وہ حقوق جن کی پاسداری انسان کے لیے ضروری ہے وہ دو طرح کے ہیں ایک وہ جن کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے، انہیں حقوق اللہ کہا جاتا ہے دوسرے وہ حقوق جو انسانوں کے آپس میں ایک دوسرے سے متعلق ہیں انہیں حقوق العباد یا حسن معاشرت کہا جاتا ہے۔

پڑوسی کی کتنی قسمیں ہیں؟

سورہ نساء میں اللہ تعالیٰ نے پڑوسی کی تین اقسام بیان فرمائی ہیں۔
٭ وہ پڑوسی جو رشتہ دار ہوں
٭غیر رشتہ دار پڑوسی
٭عارضی طور پر تعلقات قائم ہونے والے لوگ، جیسے ہم پیشہ، ہم جماعت، ہم سفر وغیرہ۔

دیانت داری کا شرعی مفہوم واضح کریں۔

معاشی اور معاشرتی تعلقات کی استواری کے لیے دیانت ایک بنیادی شرط ہے۔ جس معاشرے سے دیانت ختم ہو جائے وہاں کاروباری معاملات سے لے کر گھر یلو تعلقات تک ہر جگہ ناقابل اصلاح بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔ ایک دوسرے پر سے اعتماد اُٹھ جاتا ہے اسلام اپنے نام لیواؤں کو ان تمام نقصانات سے بچانے کے لیے دیانت داری کی تلقین کرتا ہے۔

ایفائے عہد سے کیا مراد ہے

ایفائے عہد کا مطلب ہے وعدہ پورا کرنا انسانوں کے باہمی تعلقات میں ایفائے عہد کو جو اہمیت حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ نے وعدہ خلافی کو منافق کی نشانیوں میں ایک نشانی قرار دیا ہے۔ ہمارے اکثر معاملات کی بنیاد وعدوں پر ہوتی ہے وہ پورے ہوتے رہیں تو معاملات ٹھیک رہتے ہیں۔ اگر ان کی خلاف ورزی شروع ہو جائے تو سارے معاملات بگڑ جاتے ہیں۔ اسی بگاڑ سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اسلام ایفائے عہد کی تلقین کرتا ہے۔

صدق سے کیا مراد ہے؟

صدق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب سچائی ہے۔ سچائی ایک ایسی عالمگیر حقیقت ہے جسے تسلیم کئے بغیر انسان سکھ اور چین کا سانس نہیں لے سکتا۔ نبی اکرم ﷺ نے اس بات کو نہایت جامعیت کے ساتھ یوں ارشاد فرمایا:
ترجمہ: سچائی انسان کو ہر آفت سے محفو ظ رکھتی ہے اور جھوٹ ہلاک کر ڈالتا ہے۔

عدل و انصاف کسے کہتے ہیں؟

صاحب حق کو اس کا حق دینا عدل و انصاف کہلاتا ہے۔ عدل و انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ہر شخص کو اس کا جائز حق بہ آسانی مل جائے۔ نظام عدل کی موجودگی میں معاشرے کے امور بخیر و خوبی سر انجام پاتے ہیں۔ اور بے انصافی کی وجہ سے معاشرے کا ہر شعبہ مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے عدل و انصاف کے معاملے میں بلا امتیاز تمام نسل انسانی کے درمیان مساوات قائم کرنے کا حکم دیا۔
ترجمہ: بے شک اللہ انصاف اور بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے۔ (پارہ ۲۱: نحل)

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button