10th Class Islamiat Chapter 8 Haqooq ul Ibaad Short Question Answer

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiat questions and Answers for the 10th class students. All the visitors can prepare for their 10th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 10th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 10th classes short questions Answer

Gujranwala Board 10th classes short questions Answer

Multan Board 10th classes short questions Answer

Sargodha Board 10th classes short questions Answer

Faisalabad Board 10th classes short questions Answer

Sahiwal Board 10th classes short questions Answer

DG Khan Board 10th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 10th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate. We will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below

10th Class Islamiat Chapter 8 Haqooq ul Ibaad Short Question Answer

آپ ﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع میں ضامن بننے کی کیا شرائط مقرر کیں؟

آپ ﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ جو کوئی کسی کا ضامن بنے تو اسے تاوان ادا کرنا چاہیے۔

عورتوں کے حقوق کے بارے میں آپ (ﷺ) کا فرمان لکھئے؟

حضور(ﷺ) نے اپنے عمل سے عورتوں کے احترا م کا سبق دیا۔ آپ (ﷺ) نے فرمایا رعورتوں کے بارے میں فراخ دلی سے کام لو کیونکہ وہ ایک طرح سے تمہاری پابند ہیں وہ تمہارے پاس اللہ کی امانت ہیں۔ عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرتے رہو اور ان سے اچھا سلوک کرو۔

خطبہ حجتہ الوداع میں امانت کے بارے میں کیا فرمایا گیا ہے؟

آپ (ﷺ)نے فرمایا: “پس اگر کسی کے پاس امانت رکھوائی جائے تو وہ اس بات کا پابند ہے کی امانت رکھوانے والے کو امانت پہنچا دے۔”

والدین کے فرائض کے متعلق اللہ نے کیا حکم دیا؟

والدین کے فرائض کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم ہے:
ترجمہ: “اے اہل ایمان! اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو دوزخ سے بچاؤ۔” والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی پرورش،تعلیم اور اچھی تربیت کا اہتمام کریں اور پھر اچھی جگہ ان کی شادی کریں۔ اولاد کے درمیان عدل و انصاف قائم رکھیں۔ والدین کی وفات کے بعد بھی اولاد صالحہ ان کے نامہ اعمال میں نیکیوں میں اضافہ کا سبب ہوتی ہے۔

حضور (ﷺ) نے خطبہ حجتہ الوداع میں وصیت کرنے والے کے بارے میں کیا فرمایا؟

آپ (ﷺ) نے فرمایا کہ “لوگو! خدا نے میراث میں ہر وارث کا جداگانہ حصہ مقرر کر دیا ہے اس لیے اب وارث کے حق میں (ایک تہائی سے زائد میں) کوئی وصیت جائز نہیں۔”

خطبہ حجتہ الوداع کے دو اہم نکات تحریر کریں؟

خطبہ حجتہ الوداع کے دو اہم نکات درج ذیل ہیں:
ا۔ لوگو! تمہارا رب ایک ہے سارے انسان آدم ؑ کی اولاد ہیں اور آدم ؑ کی حقیقت اس کے سوا کیا ہے کہ وہ مٹی سے بنائے گئے۔ اب فضیلت اور برتری کے سارے دعوے، خون و مال کے سارے مطالبے اور سارے انتقام میرے پیروں تلے روندے جا چکے ہیں۔
ب۔دیکھو! میرے بعد کہیں گمراہ نہ ہو جانا کہ آپس میں ہی گردنیں مارنے لگو۔ دیکھو میں نے حق پہنچا دیا۔

یتیم کے دو حقوق تحریر کریں؟

یتیم کے دو حقوق مندرجہ ذیل ہیں۔
ا۔ اُن کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے۔
ب۔ اُن کی ضروریات پوری کی جائیں۔

حضور(ﷺ) نے مزدور کے کیا حقوق مقرر فرمائے ہیں؟

آپ (ﷺ) نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر مزدور وں کو یہ حق دیا کہ ان کی مزدوری فوری طور پر ادا کی جائے۔

اللہ تعالیٰ نے فضیلت اور برتری کا کیا معیار بیان فرمایا ہے؟

اللہ تعالیٰ نے فضیلت اور برتری کا معیار تقویٰ کو قرار دیا ہے۔ نسل، رنگ، نسب، زبان اور دولت کو قرار نہیں دیا۔ زیادہ عزت اور کرامت والا وہی ہے جو خدا سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔

غلاموں کے بارے میں خطبہ حجتہ الوداع میں کیا بیان ہوا ہے؟

غلاموں کے بارے میں آپ (ﷺ) نے فرمایا: “ان کا خیال رکھو۔ جو تم کھاؤ اس میں سے ان کو کھلاؤ جو تم پہنو اسی میں سے ان کو بھی پہناؤ۔ اگر وہ کوئی خطاء کریں جسے تم معاف نہ کرنا چاہو تو اللہ کے بندو انہیں فروخت کردو اور انہیں سزا نہ دو۔”

والدین پر اولاد کے کیا حقوق ہیں؟

اسلام میں والدین پر اولاد کے حقوق مقرر ہیں۔ ا للہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ترجمہ: “اے اہل ایما ن! اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو دوزخ سے بچاؤ۔” والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی پرورش، تعلیم اور اچھی تربیت کا اہتمام کریں اورپھر اچھی جگہ ان کی شادی کریں اولاد کے درمیان عدل و انصاف قائم رکھیں۔ والدین کی وفات کے بعد بھی اولاد صالحہ ان کے نامہ اعمال میں نیکیوں میں اضافہ کا سبب ہوتی ہے۔

آپ (ﷺ) نے مسلمانوں کے باہمی حقوق کے بارے میں کیا فرمایا؟

آپ (ﷺ) نے فرمایا: “لوگو! میری بات سنو اور سمجھو! ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ کسی کے لیے یہ جائزنہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے کچھ لے سوائے اس کے جسے اس کا بھائی برضا ورغبت عطا کردے۔”

حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟

حقوق العباد سے مراد ہے ایسے حقوق جو بندوں کی نسبت بندوں پر لازم ہوتے ہیں مثلا ایک دوسرے کے کام آنا، کسی کو تنگ نہ کرنا وغیرہ۔

مساواتِ انسانی کے حوالے سے آپ (ﷺ) کا فرمان تحریر کریں؟

آپ (ﷺ) نے مساوات کے متعلق ارشاد فرمایا:”کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔نہ گورے کو کالے پر اور نہ کالے گو گورے پر سوائے تقویٰ کے۔”

والدین کے دو حقوق بیان کریں؟

والدین کے دو حقوق مندرجہ ذیل ہیں۔
ا۔اولاد کو چاہیے کہ والدین کی رائے کو اپنی رائے پر مقدم رکھیں۔
ب۔ اپنی مصروفیات سے مناسب وقت ان کے لیے مختص کریں۔ ان کی بھر پور خدمت کریں اور ان کی وفات کے بعد ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔

قوق کی کتنی اقسام ہیں؟

حقوق کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔
ا۔ حقوق اللہ
ب۔ حقوق العباد

قرض کے معاملے میں ضامن کے بارے میں کیا حکم ہے؟

ضامن کے بارے میں آپ (ﷺ) کا حکم ہے کہ اسے تاوان ادا کرنا چاہیے۔

ہمسائے کے حقوق کے بارے میں آپ (ﷺ) نے خاص طور پر کیا تاکید فرمائی؟

آپ(ﷺ) نے ہمسایوں کے حقوق کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: “جبرائیل ؑ مجھے بار بار پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ اللہ تعالیٰ ہمسائے کو وراثت میں شریک نہ کر دے۔ “

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button