10th Class Islamiat Chapter 6 Aailee Zindagi ki Ahmiyat Short Question Answer
We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.
After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.
Here we are providing complete chapter wise Islamiat questions and Answers for the 10th class students. All the visitors can prepare for their 10th class examination by attempting below given question answers.
In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section
Lahore Board 10th classes short questions Answer
Rawalpindi Board 10th classes short questions Answer
Gujranwala Board 10th classes short questions Answer
Multan Board 10th classes short questions Answer
Sargodha Board 10th classes short questions Answer
Faisalabad Board 10th classes short questions Answer
Sahiwal Board 10th classes short questions Answer
DG Khan Board 10th classes short questions Answer
Bahwalpur Board 10th classes short questions Answer
All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.
How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest
- Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
- You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
- You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate. We will review all answers very carefully and also update time to time.
Now you can start your preparation here below
10th Class Islamiat Chapter 6 Aailee Zindagi ki Ahmiyat Short Question Answer
قرآن مجید نے رشتہ ازدواج کو “احصان” کا نام دیا ہے۔ “احصان” سے مراد قلعہ بند ہو کر محفو ظ ہو جانا ہے۔ یہ نام قرآن مجید نے رشتہ ازدواج کو اس لیے دیا ہے کہ اس میں منسلک ہونے کے بعد زوجین “محصن” یعنی قلعہ بند یا محفوظ ہو جاتے ہیں۔
نسلِ انسانی کی بقاء اور اس کی افزائش اللہ تعالیٰ کے نزدیک عائلی زندگی کا مقصد ہے۔
اولاد کے حقوق میں شامل ہے کہ والدین ان کی اچھی تربیت اور پرورش کریں۔ اولاد کے درمیان عدل و انصاف قائم رکھیں۔
عائلی زندگی سے مراد ہے خاندانی زندگی۔ انسان پیدائش سے موت تک ساری زندگی اپنے خاندان میں گزارتا ہے۔ نسلِ انسانی کی بقاء اور اس کی افزائش اللہ تعالیٰ کے نزدیک عائلی زندگی کا مقصد ہے۔
بیویاں اگر معیوب کام کریں تو خاوند کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان کی سر زنش کرے، ان سے بستر میں علیحدگی اختیار کرے اور اگر وہ پھر بھی باز نہ آئیں ایسی مار مارے کہ نمودار نہ ہو۔
ترجمہ: “تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔”
عدت شوہر کی وفات کے بعد وہ مدت ہوتی ہے جس میں عورت کے لیے نکاح کرنا ممنوع ہوتا ہے۔ یہ مدت چار ماہ دس دن ہوتی ہے۔
اچھے خاوند کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
بیوی اور بچوں کے اخراجات، لباس اور مکان کا بندوبست کرے۔
بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
وراثت کے حقوق شریعت کے مطابق ادا کرے۔
بیوی پر ظلم و زیادتی نہ کرے۔ اس معاملے میں اللہ سے ڈرے اور عدل و انصاف کا رویہ اختیار کرے۔
بیو ی کے دو فرائض یہ ہیں۔
شوہر کے راز کسی پر ظاہر نہ کرے۔
اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرے۔
عائلی زندگی سے مراد ہے خاندانی زندگی۔ عائلی زندگی کا معنی ہے خاندانی زندگی اور خاندانی زندگی اُسی صورت میں بہتر ہو سکتی ہے کہ جب معاشرے کے تمام افراد خوشحال ہوں اور اللہ اور اُس کے رسول (ﷺ) کے اطاعت گزار ہوں۔
ترجمہ: “نیک عورتیں فرمانبردار اور شوہر کی عدم موجودگی میں (اس کے گھر کی) محافظ ہوتی ہیں “۔
تمہیں ایک جان (حضرت آدم ؑ) سے پیدا کیا پھر اسی ایک جوڑا تخلیق کیا اور اُن دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں۔
انسانی تمدن کی ابتداء بھی خاندانی نظام سے ہوئی اور اس کی بقاء کے لیے بھی اس کا قیام ضروری ہے گویا خاندان معاشرے کا بنیادی جزو ہے اور معاشرے کے اثرات خاندان پر مرتب ہوتے ہیں۔
معاشرے کی بنیاد خاندانی نظام اور مرد و عورت کی پاکیزہ عائلی زندگی پر ہے اس پاکیزگی کے متاثر ہونے سے پیچیدگیاں پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی ایڈز جیسے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں اس لیے اسلام نے اللہ کی قائم کی ہوئی حدود پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں معاشرے کی شیرازہ بندی ناممکن ہے اور معاشرہ انتشار سے نہیں بچ سکتا۔
زوجین یعنی شوہر اور بیوی معاشرے کے دو اہم ستون ہیں یہ ایک ایسا پاکیزہ رشتہ ہے جس پر خاندان کی بنیاد ہوتی ہے۔
اولاد کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے سوا والدین کا ہر حکم بجا لائیں۔ ان سے رحمت محبت اور نرمی کا رویہ اختیار کریں ان کی رائے کو اپنی رائے پر مقدم رکھیں۔ خاص طور پر جب والدین بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے جذبات کا خیال رکھتے ہے ان سے نرمی اور محبت سے پیش آئیں اپنی مصروفیات سے مناسب وقت ان کے لیے مختص کریں ان کی بھر پور خدمت کریں ان کی وفات کے بعد ان کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔
والدین کے فرائض:
رزقِ حلال سے بچے کی پرورش کی جائے۔
بچے کی تعلیم تربیت کا مکمل خیال رکھا جائے۔
بچے میں جرات، بہادری اور خود اعتمادی جیسی صفات پیدا کی جائیں۔
بچے میں تعاون و ہمدردی کا جذبہ پیدا کیا جائے۔
بچے کے سامنے اپنے آپ بحیثیت نمونہ پیش کیا جائے۔
تقویٰ اور پرہیز گاری جیسی صفات پیدا کی جائیں۔
جب اولا د جو ان ہو جائے اُن کی شادی بیاہ کا بندوبست کیا جائے۔