10th Class Islamiat Chapter 3 Hadees 11 to 20 Short Question Answer

We are providing all Students from 5th class to master level all exams preparation in free of cost. Now we have another milestone achieved, providing all School level students to the point and exam oriented preparation question answers for all science and arts students.

After Online tests for all subjects now it’s time to prepare the next level for Punjab board students to prepare their short question section here. We have a complete collection of all classes subject wise and chapter wise thousands questions with the right answer for easy understanding.

Here we are providing complete chapter wise Islamiat questions and Answers for the 10th class students. All the visitors can prepare for their 10th class examination by attempting below given question answers.

In this List we have included all Punjab boards and both Arts and Science students. These Boards students can prepare their exam easily with these short question answer section

Lahore Board 10th classes short questions Answer

Rawalpindi Board 10th classes short questions Answer

Gujranwala Board 10th classes short questions Answer

Multan Board 10th classes short questions Answer

Sargodha Board 10th classes short questions Answer

Faisalabad Board 10th classes short questions Answer

Sahiwal Board 10th classes short questions Answer

DG Khan Board 10th classes short questions Answer

Bahwalpur Board 10th classes short questions Answer

All above mention Punjab Boards students prepare their annual and classes test from these online test and Short question answer series. In coming days we have many other plans to provide all kinds of other preparation on our Gotest website.

How to Prepare Punjab Board Classes Short Question Answer at Gotest

  • Just Open the desired Class and subject which you want to prepare.
  • You have Green bars which are Questions of that subject Chapter. Just click on Bar, it slides down and you can get the right answer to those questions.
  • You can also Rate those question Answers with Helpful or not to make it more accurate. We will review all answers very carefully and also update time to time.

Now you can start your preparation here below

10th Class Islamiat Chapter 3 Hadees 11 to 20 Short Question Answer

اہ رمضان کی فضیلت بیان کریں؟

ارشاد نبوی (ﷺ) ہے:
ترجمہ: “جس نے ایمان اور اجر کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے گئے “

حضرت محمد (ﷺ) نے حج کے دوران کن آداب (یا اوصاف) کی تلقین فرمائی ہے؟

حج کرنے والوں کو چاہیے کہ اس موقع پر صبر و تحمل، عفو ودر گزر اور ایثار سے کام لیا جائے۔ اپنے کسی مسلمان بھائی کی زبان سے دل آزادی کی جائے نہ ہاتھ سے اسے کوئی تکلیف پہنچائی جائے۔

''خیر الناس

خیر الناس یعنی لوگوں کو نفع پہنچانے والا بننے کے لیے ہمیں چاہیے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا خیال رکھیں انہیں کسی اذیت اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔

حدیث کے مطابق دنیا میں کون سب سے اچھا ہے؟

حدیث مبارکہ ہے کہ “لوگوں میں اچھا وہ ہے جو لوگوں کو نفع دیتا ہے۔”

ترجمہ کیجئے: اَ لصَّلٰوۃُ عِمَا دُ الّدِیْنِ:

ترجمہ: “نماز دین کا ستون ہے۔”

حج کن لوگوں پر فرض ہے؟ /حج زندگی میں کتنی بار فرض ہے؟

حج صاحب استطاعت مسلمان مرد و عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔

روزہ کے بارے میں کسی ایک حدیث کا ترجمہ تحریر کیجئے؟

ترجمہ: “روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ایک خوشی اس کے افطار کے وقت اور ایک خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت۔”

لوگوں کو نفع رسانی کے بارے میں حدیث تحریر کیجئے؟

ترجمہ: “لوگوں میں اچھا وہ ہے جو لوگوں کو نفع دیتا ہے “۔

نماز کھڑی ہو جائے تو مسجد کی طرف کیسے آنا چاہیے؟

حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جب نماز کھڑئی ہو جائے تو اس کے لیے دوڑتے نہ آؤ، بلکہ اطمینان (اور وقار) سے چلتے ہوئے آؤ۔ جو (نماز) تم پالو اسے ادا کرلو اور جو تم سے رہ جائے، اسے پورا کر لو۔

حدیث کے مطابق نگہبان سے کیا مراد ہے؟

حدیث مبارکہ مطابق نگہبان سے مراد ذمہ دار ہے۔ حدیث کے مطابق تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔

رمضان کے روزوں اور عباد ت کے حوالے سے حدیث کا ترجمہ لکھئے؟

“جس نے ایمان اور اجر کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا۔ اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے گئے “۔

حضور (ﷺ) نے نماز اور دین کا باہمی تعلق کس طرح بیان کیا ہے؟

نماز دین کا ستون ہے۔ جس نے اسے قائم کیا اس نے گو یا دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ڈھا دیا اس نے گو یا دین کو ڈھا دیا۔

نماز جمعہ کے آداب کیا ہیں؟

جمعہ کا خطبہ خاموشی اور توجہ سے سنا جائے۔ جب جمعہ کا خطبہ ہو رہا ہو تو بعد میں آنے والے پہلے سے بیٹھے ہوئے لوگوں کی گردنوں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں بلکہ شائستگی کے ساتھ جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جانا چاہیے۔

حج کا اہم ترین رکن کونسا ہے؟

حج کا اہم ترین رُکن “وقوفِ عرفہ” ہے یعنی ۹ذوالحجہ کو عرفات میں ٹھہرنا۔

جمعہ کے دن کو باقی دنوں کے مقابلے میں کیا فضیلت حاصل ہے؟ اور نماز جمعہ کی اہمیت کیا ہے؟

جمعہ کے دن باقی دنوں کی نسبت ظہر کے وقت نمازِ جمعہ کا حکم دیا گیا ہے۔ جس کی ادائیگی میں بڑی فضیلت ہے۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے سے ہفتہ بھر کے چھوٹے گناہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے معاف فرما دیتا ہے۔

نماز کی اہمیت کے بارے میں ایک حدیث تحریر کیجئے۔ اور دین اسلام میں نماز کی کیا اہمیت ہے؟

نماز دین کا ستون ہے۔ جس نے اسے قائم کیا اس نے گویا دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ڈھادیا اس نے گویا دین کو ڈھا دیا۔

کون سا عمل اللہ اور بندے کے درمیان تعلق قائم کرتا ہے؟

اللہ اور بندے کے درمیان نماز تعلق قائم کرتی ہے نماز پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔

اللہ کی راہ میں قدم غبار آلود ہونے سے کیا مراد ہے؟

اللہ کی راہ میں قدم غبار آلود ہونے سے مراد ہے کہ کسی نیک اور چھے عمل کے لیے سفر کرنا۔علم کی طلب، نماز کی ادائیگی، مسلمان بھائی کی مدد یا عیادت وغیرہ کے لیے کہیں چل کر جانا۔ اگر کوئی شخص اللہ کے دین کی دعوت و تبلیغ کے لیے اپنے قدم غبار آلود کرتا ہے تو اسے ہر قدم پر نیکی ملتی ہے۔

حج کے بارے میں حدیث میں بیان کی گئی فضیلت تحریر کیجئے؟

آپ (ﷺ) نے فرمایا: “جس نے حج کے تمام مناسک درستی کے ساتھ ادا کیے اور اپنی زبان یا ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔”

اللہ کی راہ میں نکلنے والے کے لیے حدیث میں کیا خوشخبری سنائی گئی ہے؟

اللہ کی راہ میں نکلنے والے کے لیے یہ اجر ہے کہ اُس کا جو قدم اللہ کی راہ میں اُٹھتا ہے، و ہ اس کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کا باعث بنتا ہے اور ا للہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام کر دیتا ہے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button