Unity Is A Blessing Story: Cadet College Test
Unity means staying together and helping one another. When people are united, they become strong and successful. This story shows how working together brings strength and peace. It teaches us that unity is a true blessing in life.
اتفاق میں برکت ہے
ایک دن ایک شکاری جنگل میں جال لے کر گیا۔ وہ جنگلی کبوتروں کا شکار کرنا چاہتا تھا۔ اس نے جال بچھایا اور اُس میں دانہ ڈال دیا۔ کچھ دیر بعد بہت سے کبوتر وہاں دانہ کھانے کے لیے آ گئے۔ جیسے ہی وہ دانہ کھانے لگے، شکاری نے فوراً جال کھینچ لیا اور سب کبوتر جال میں پھنس گئے۔
:کبوتروں میں ایک بڑا سمجھدار اور عقل مند کبوتر بھی تھا۔ اُس نے فوراً سب کو کہا
“اگر ہم الگ الگ نکلنے کی کوشش کریں گے، تو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر سب مل کر جال کو ایک ساتھ اُڑائیں، تو ہم آزاد ہو سکتے ہیں۔”
سب کبوتروں نے اُس کی بات مانی اور ایک ساتھ اپنے پر زور سے مارے۔ جال اُن کے ساتھ اُڑنے لگا۔ شکاری حیران رہ گیا اور ان کا پیچھا کرنے لگا، مگر کبوتر جال سمیت اُڑتے ہوئے دور نکل گئے۔
:کچھ دیر بعد وہ ایک چوہے کے بل کے پاس پہنچے۔ وہ چوہا ان کا دوست تھا۔ کبوتروں نے کہا
“دوست! ہمیں آزاد کرو۔”
چوہے نے فوراً جال کے دھاگے کاٹنے شروع کر دیے اور تھوڑی دیر میں سب کبوتر آزاد ہو گئے۔
:کبوتروں نے چوہے کا شکریہ ادا کیا اور کہا
“اگر ہم سب نے مل کر ایک ساتھ پر نہ مارے ہوتے، تو آج ہم شکاری کے ہاتھ لگ جاتے۔”
:سبق
اتحاد میں بڑی طاقت ہے۔ اگر سب مل کر کام کریں تو بڑی سے بڑی مصیبت سے بچا جا سکتا ہے۔
اتفاق میں برکت ہے۔
You Might Also Like
- Receipt For Bicycle Payment Received: Cadet College Test
- Receipt For Qarz-e-Hasna Received: Cadet College Test
- Receipt For Amount Received: Cadet College Test
- The Bravery Of A Boy Story: Cadet College Test
- Greed Is a Curse Story: Cadet College Test
- Pride Has A Fall Story: Cadet College Test
- Necessity Is The Mother Of Invention Story: Cadet College Te...
- The Lion And The Mouse Story: Cadet College Test
- Truth Is A Blessing Story: Cadet College Test
- Kindness Story: Cadet College Test