The Result Of Lying Story: Cadet College Test

Lying is a bad habit that leads to loss of trust and respect. A person who tells lies may fool others once or twice, but people soon stop believing him. The story of the shepherd boy shows how lying can cause serious problems. When he lied about the wolf, people believed him at first. But when the real wolf came, no one helped him because they thought he was lying again. This teaches us that honesty is the best policy, and we should always speak the truth.

جھوٹ کا انجام

کسی گاؤں میں ایک چرواہا لڑکا رہتا تھا۔ روز صبح وہ اپنی بکریاں لے کر گاؤں کے قریب پہاڑی پر چلا جاتا اور سارا دن انہیں چَراتا۔ وہ کام سے جلد اُکتا جاتا، اس لیے اس نے ایک بار مذاق کرنے کا سوچا۔

:ایک دن وہ زور زور سے چیخنے لگا
“بچاؤ! بچاؤ! شیر آ گیا!”

:گاؤں کے لوگ فوراً ہاتھوں میں لاٹھیاں لے کر دوڑ پڑے۔ لیکن وہاں جا کر دیکھا تو نہ کوئی شیر تھا اور نہ کوئی خطرہ۔ چرواہا زور زور سے ہنسنے لگا اور کہنے لگا
“میں تو مذاق کر رہا تھا!”

سب لوگ ناراض ہو کر واپس چلے گئے۔

:چند دن بعد اس نے پھر وہی مذاق کیا۔ گاؤں والے پھر دوڑے چلے آئے، لیکن اس بار بھی یہ جھوٹ نکلا۔ لوگ اس بار اور زیادہ غصے میں آئے اور کہا
“اگر اب کبھی سچ میں شیر آ بھی گیا، تو ہم تم پر یقین نہیں کریں گے!”

:کچھ دن بعد واقعی ایک دن شیر آ گیا۔ چرواہا بہت ڈرا اور چیخنے چلّانے لگا
“بچاؤ! شیر آ گیا! میری مدد کرو!”

لیکن اس بار کوئی نہ آیا۔ سب نے یہی سمجھا کہ وہ پھر مذاق کر رہا ہے۔ شیر نے اس کے کئی بکریاں مار ڈالیں، اور وہ خود بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگا۔

وہ بہت افسردہ ہوا اور گاؤں آ کر سب سے معافی مانگی۔

:سبق

جھوٹ بولنے والا انسان جب سچ بھی بولے تو لوگ اس پر یقین نہیں کرتے۔ ہمیشہ سچ بولنا ہی بہترین راستہ ہے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: