The Bravery Of A Boy Story: Cadet College Test
Bravery means facing danger without fear. This story tells how a young boy risked his life to save someone. It shows that even children can be brave and helpful. Brave acts are always remembered and respected.
لڑکے کی بہادری
ایک بار کی بات ہے۔ ایک لڑکا ریلوے لائن کے کنارے کھیل رہا تھا۔ اچانک اُس نے دیکھا کہ ریل کی پٹڑی پر کچھ لکڑیاں رکھی ہوئی ہیں اور دوسری طرف سے تیزی سے ٹرین آ رہی ہے۔
لڑکا فوراً سمجھ گیا کہ اگر ٹرین وقت پر نہ روکی گئی، تو ایک بہت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ وہ بھاگتا ہوا ٹرین کی طرف لپکا اور ہاتھ ہلا ہلا کر ڈرائیور کو اشارہ کرنے لگا۔ اُس نے چیخ چیخ کر ڈرائیور کو خبردار کیا۔
ڈرائیور نے لڑکے کی آواز سن لی اور بروقت بریک لگا دیے۔ ٹرین رک گئی۔
لوگ دوڑے آئے اور دیکھا کہ واقعی لکڑیوں کا ایک بڑا گٹھا پٹڑی پر رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک خوفناک حادثہ ہو سکتا تھا۔ سب نے حیرت سے لڑکے کو دیکھا اور پوچھا
“تمہیں ڈر نہیں لگا؟”
:لڑکے نے مسکرا کر کہا
“اگر میں ڈرتا تو سب کی جانیں چلی جاتیں۔ کسی کو تو آگے آنا تھا!”
سب نے اُس کی بہادری پر تالیاں بجائیں اور اُسے انعام بھی دیا۔
:سبق
دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنا سچی بہادری کہلاتی ہے۔
ہمیں بھی دوسروں کی مدد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔
You Might Also Like
- English Pair Of Words For Cadet College
- English Grammar Test Online For Cadet College Entrance
- English Direct And Indirect Speech For Cadet College
- English Punctuation For Cadet College
- English Active Voice And Passive Voice For Cadet College
- English Tenses For Cadet College
- English Prepositions For Cadet College
- Retranslations Of Paragraphs English To Urdu For Cadet Colle...
- Translation Of Paragraphs Urdu To English For Cadet College ...
- Investigating The Space Test Online General Science Cadet Co...