Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah Essay: Cadet College Test

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was the founder of Pakistan. He was a wise, brave, and honest leader who fought for the rights of Muslims. Through his hard work and strong leadership, Pakistan came into being on 14th August 1947. We should follow his teachings and work to make our country strong and united.

قائداعظم محمد علی جناح

قائداعظم محمد علی جناح ہمارے قومی ہیرو اور پاکستان کے بانی ہیں۔ آپ ایک عظیم رہنما، قانون دان اور ایماندار شخصیت تھے جنہوں نے مسلمانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔

محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام پونجا جناح تھا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے جہاں سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

وطن واپس آکر آپ نے وکالت کا آغاز کیا۔ ابتدا میں آپ کانگریس کے رکن بنے تاکہ ہندوستان میں ہندو مسلم اتحاد قائم کیا جا سکے۔ مگر جب کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت بن گئی اور مسلمانوں کے حقوق نظرانداز ہونے لگے تو آپ نے کانگریس چھوڑ دی اور آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔

آپ نے مسلمانوں کو ایک علیحدہ قوم ثابت کیا۔ آپ کی قیادت میں 1940 کو قراردادِ لاہور منظور ہوئی، جس میں پاکستان کے قیام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ قائداعظم نے فرمایا:

“ہم ایک قوم ہیں، اور ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں ایک علیحدہ وطن کا حق ہے۔”

1947 کو آپ کی جدوجہد رنگ لائی اور پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھرا۔

:قائداعظم کی ایمانداری، محنت، اصول پسندی اور بے لوث قیادت ہماری نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ نے فرمایا

“کام، کام اور بس کام۔”

پاکستان کے قیام کے ایک سال بعد، 11 ستمبر 1948 کو قائداعظم شدید بیماری کے باعث وفات پا گئے۔ آپ کو کراچی میں دفن کیا گیا۔ آپ کی وفات سے پوری قوم افسردہ ہو گئی۔

قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے محسن ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے اصولوں پر عمل کریں اور پاکستان کو ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک بنائیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: