Pride Has A Fall Story: Cadet College Test

Pride makes people think they are better than others. This story teaches that overconfidence leads to failure. The proud hare lost because he underestimated the tortoise. We should always stay humble and focused.

غرور کا سر نیچا

کسی ملک میں ایک امیر تاجر رہتا تھا۔ وہ بہت غرور کرتا تھا۔ اپنے مال و دولت پر اسے بہت ناز تھا اور وہ غریبوں کو حقیر سمجھتا تھا۔ اگر کوئی فقیر اُس کے دروازے پر آتا تو وہ نہ صرف اسے کچھ نہ دیتا بلکہ سخت لہجے میں دھتکار دیتا۔

:ایک دن ایک فقیر اس کے دروازے پر آیا اور کچھ مانگا۔ تاجر نے غصے سے کہا
“چلا جا یہاں سے! میرے دروازے پر فقیر نظر نہ آئے۔”
اور اسے دھکے دے کر نکال دیا۔

فقیر نے کچھ نہ کہا اور خاموشی سے چلا گیا۔

وقت گزرتا گیا۔

چند سال بعد تاجر کا کاروبار ختم ہو گیا۔ تمام دولت چوری ہو گئی، سامان جل گیا اور بیماریاں لگ گئیں۔ اب وہ بھی فقیر ہو گیا۔ نہ کپڑا تھا، نہ کھانا، نہ گھر۔

وہی تاجر اب بھوکا پیاسا در در بھٹکنے لگا۔ ایک دن وہ بھیگ مانگتے ہوئے ایک دروازے پر پہنچا۔ جیسے ہی اُس نے صدا دی، دروازہ کھلا اور وہ حیران رہ گیا۔ دروازے پر وہی فقیر کھڑا تھا جسے اس نے برسوں پہلے دھتکارا تھا۔

:تاجر شرمندہ ہو گیا اور رونے لگا۔ فقیر نے اُس کو پہچان لیا، لیکن نہ طعنہ دیا نہ بدلہ لیا۔ اُس نے تاجر کو پانی پلایا، کھانا دیا اور کہا
“میں انسانیت کا سبق بھولا نہیں ہوں۔”

:سبق

غرور انسان کو ذلیل کرتا ہے، عاجزی انسان کو عزت دیتی ہے۔
کبھی کسی کو حقیر مت سمجھو، وقت سب کو بدل دیتا ہے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: