Poetry Explanation: Cadet College Test

Poetry is a beautiful way to express deep thoughts and feelings in few words. It uses rhythm, imagination, and powerful language to touch the heart. Every poem has a message or lesson hidden in its lines. By explaining poetry, we understand its meaning and the poet’s true feelings.

اشعار کی تشریح

یہ میدان و صحرا بنائے ہیں کس نے؟
بل کھاتے دریا بہائے ہیں کس نے؟
یہ گلشن میں پھولوں کی رنگیں قطاریں
بکھیری ہیں کس نے، چمن میں بہاریں؟
میرے ربِّ خدا نے، میرے خدا نے

:تشریح

یہ شعر رب تعالیٰ کی قدرت اور اس کی شانِ تخلیق کے متعلق ہے۔ اس شعر میں قدرتی مناظر کا ذکر کیا گیا ہے کہ صحرا، دریا، پھول، چمن اور بہار جیسے خوبصورت مناظر کائنات کے خالق نے بنائے ہیں۔ شاعر کہتا ہے کہ میدانوں، دریاؤں، پھولوں اور بہاروں جیسے دلکش مناظر کو دیکھ کر ہمیں سوچنا چاہیے کہ ان کا خالق کون ہے؟ ان سب کا بنانے والا رب تعالیٰ ہے۔ یہ اشعار ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر غور کرنے اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
نعتیہ اشعار:

نعت اُس ہستی کی جس نے پیغامِ حق سنایا
انسانیت کا رستہ انسان کو دکھایا
سنوارنے کے سمجھائے سب طریقے
عُقبٰی ہو جس سے بہتر وہ راز بھی بتایا

:تشریح

اس شعر میں نبی اکرم ﷺ کی عظمت اور انسانیت کے لیے آپ ﷺ کی رہنمائی کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ نبی کریم ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے انسانوں کو سچائی کا پیغام دیا۔ آپ ﷺ نے زندگی گزارنے کے طریقے سکھائے اور آخرت کی کامیابی کے لیے انسانوں کو وہ راستہ بتایا جو ان کی نجات کا ذریعہ ہے۔ آپ ﷺ نے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت سنوارنے کی تعلیم دی۔ یہ اشعار نبی پاک ﷺ کے مقام و مرتبے کو بیان کرتے ہیں۔

لکھتا مہکتا ہمارا وطن
ہمارا وطن پیارا وطن

نہ ہو کیوں ہمیں جاں سے پیارا وطن
ہے جنّت کا ٹکڑا ہمارا وطن
سہانا سہانا ہے سارا وطن
ہمارا وطن پیارا پیارا وطن

یہ سر سبز جنگل لہکتے ہوئے
یہ باغوں کے منظر مہکتے ہوئے

:تشریح

ہمارا وطن قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ایک حسین سرزمین ہے جو جنت کا منظر پیش کرتی ہے۔ یہاں کے سرسبز جنگلات، رنگ برنگے پھولوں سے سجے باغات، بہتے چشمے اور خوشگوار مناظر دل و نگاہ کو مسحور کر دیتے ہیں۔ یہ سب مناظر ہمیں وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے پر آمادہ کرتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر ہمیں اس وطن میں آزادی جیسی عظیم نعمت حاصل ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آزادی ہمیں اپنی مرضی سے جینے، اپنے دین اور ثقافت کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ وطن ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اور ہم اس کی حفاظت و خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: