Miracles Of Science Essay: Cadet College Test

Science has made our lives easy and comfortable through its great inventions. We use mobile phones, computers, and electricity every day these are all miracles of science. It has also helped in medicine, travel, and communication. We should use science for good purposes to benefit mankind.

سائنس کے کرشمے

سائنس اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس نے انسان کی زندگی کو آسان، آرام دہ اور ترقی یافتہ بنا دیا ہے۔ ماضی میں انسان چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے بھی کئی میل سفر کرتا تھا، لیکن آج سائنس کی بدولت ہر چیز انسان کی دسترس میں ہے۔ سائنس نے دنیا کو گاؤں سے شہروں اور شہروں سے ایک عالمی گاؤں میں بدل دیا ہے۔

:ایجادات

سائنس کی بدولت آج دنیا میں بے شمار ایجادات ہو چکی ہیں۔ بجلی، موبائل فون، کمپیوٹر، گاڑیاں، ہوائی جہاز، انٹرنیٹ، ٹی وی، ریڈیو، فریج، پنکھے، لائٹ، اے سی، میڈیکل ٹیسٹ، آپریشن، اور درجنوں مشینیں، سب سائنس کے کرشمات ہیں جنہوں نے زندگی کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے۔

:سائنس اور تعلیم

سائنس نے تعلیم کو بھی بہت آسان بنا دیا ہے۔ آن لائن کلاسز، سمارٹ بورڈز، ڈیجیٹل لائبریریاں، اور کمپیوٹرز کے ذریعے تعلیم کا معیار بہتر ہو چکا ہے۔ طالب علم دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر علم حاصل کر سکتے ہیں۔

سائنس اور طب:

سائنس نے طب کے میدان میں بھی حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ لاعلاج بیماریوں کے علاج ممکن ہو چکے ہیں، آپریشن، ویکسین، لیبارٹری ٹیسٹ، اور جدید مشینوں نے انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

:سائنس کے نقصانات

جہاں سائنس نے فائدے پہنچائے ہیں، وہیں اس کا غلط استعمال بھی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ ایٹمی ہتھیار، فضائی آلودگی، ماحولیاتی تبدیلیاں، شور، بے راہ روی، سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور انسان کی سستی، یہ سب سائنس کے منفی اثرات ہیں۔ اگر سائنس کو غلط مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ انسانیت کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔

سائنس کا استعمال اگر انسانیت کی بھلائی کے لیے کیا جائے تو یہ دنیا کو جنت بنا سکتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سائنس کی ایجادات کا مثبت استعمال کریں، اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس علم کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں، نہ کہ اس کی تباہی کے لیے۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: