Cadet College Test Write A Letter To Your Friend Inviting Him To Your Elder Brother’s Wedding

I hope you are doing well and enjoying good health. I am writing this letter to share a very happy news with you. My elder brother’s wedding has been fixed and it will take place next month. We are all very excited and busy with the preparations. I would be very happy if you could come and attend the wedding. Your presence will make the occasion even more joyful for me.

اپنے دوست کو خط لکھیں جس میں اسے اپنے بڑے بھائی کی شادی میں شمولیت کی دعوت دیں

کمرۂ امتحان

1 دسمبر 2013ء

میرے پیارے دوست فرخ فراز

!السلام علیکم
مجھے یہ خوشی کی خبر دیتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ میرے بڑے بھائی محمد عمر کی شادی عنقریب ہونے والی ہے۔ اسی ماہ کی تیرہ تاریخ مقرر ہوئی ہے۔ بارات یہاں سے لاہور روانہ ہو گی۔ یہیں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہو گی۔

میں نے تمہیں اس خوشی کے موقع پر بلانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تمہیں لاہور آ کر ہماری خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ تمہیں آنے جانے کا کرایہ بھی بھیجا جائے گا۔ لاہور پہنچ کر ہمارے گھر آ جانا۔

تمہارے قیام و طعام کا مکمل انتظام ہو چکا ہے۔

تمہیں شادی سے کچھ روز پہلے آ جانا ہو گا تاکہ ہم تمہاری مدد سے شادی کے انتظامات کر سکیں۔ میں اور میرا بھائی بہت خوش ہوں گے اگر تم ہمارے ساتھ شریک ہو۔ ان شاء اللہ تمہیں بہت مزا آئے گا۔

امی جان بھی کہہ رہی ہیں کہ فرخ کو ضرور بلانا ہے۔ امید ہے کہ تم انکار نہ کرو گے۔

آپ کا مخلص
محمد احسان

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: