Cadet College Test Write A Letter To Your Friend Expressing Sympathy For Exam Failure

I was very sad to hear that you did not pass your exams. I know you worked hard, but sometimes things don’t go as we expect. Please don’t feel discouraged or lose hope. Failure is not the end; it is a chance to try again with more strength and confidence.

اپنی سہیلی کے نام خط تحریر کریں جس میں اسے امتحان میں ناکامی پر ہمدردی کا اظہار کریں۔

لاہور
2 اپریل 2013ء

پیار ی مدیحہ

!سلام
پچھلی دفعہ تم سے ملاقات ہوئی تھی تو تم نے مجھے بتایا تھا کہ تم نے اس دفعہ منزل اسٹینڈرڈ کا امتحان دیا ہے اور نتیجہ کچھ دنوں تک آنے والا ہے۔ تمہارا رول نمبر میرے پاس تھا، جیسے ہی نتیجہ نکلا فوراً دیکھ لیا۔ تمہارا رول نمبر فیلوں کی فہرست میں تھا۔

مجھے بے حد رنج و افسوس ہے۔ میں تمہیں پہلے ہی محنت کی تلقین کیا کرتی تھی۔ لیکن تم نے میری نصیحت پر ہرگز دھیان نہ دیا۔
خیر کوئی بات نہیں، اب بھی وقت ہے محنت کرو اور نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دو۔ کامیابی تمہارے قدم چومے گی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حامی و ناصر ہو۔ اپنے امی جان اور ابا جان کی خدمت میں سلام کہنا اور چھوٹوں کو دعائیں۔

والسلام
آپ کی خیر خواہ سہیلی
صدف فہیم

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: