Cadet College Test Write A Letter To The News Editor About Dirtiness In Your Area

Cadet College Test often includes letter writing to check students’ language and expression skills. One important topic is writing a letter to the News Editor about the dirtiness in your area. This type of letter shows how you raise your voice about public problems. It also tests your ability to write formally and respectfully.

اخبار کے ایڈیٹر صاحب کے نام خط جس میں اپنے محلے کی گندگی کی طرف توجہ دلائیں۔

ساری گیٹ، جہلم

25 ستمبر 2013ء

محترم جناب ایڈیٹر صاحب روزنامہ نوائے وقت، لاہور

!السلام علیکم
آپ کے موقر روزنامہ کے توسط سے محکمہ بلدیہ کے اعلیٰ افسران کی توجہ ہمارے محلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ ہمارے محلے میں کئی روز سے گندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔ بارشوں کا پانی بھی کئی جگہ کھڑا ہو چکا ہے، جس سے مچھروں کی بہت تٖٖعداد ہو گئی ہے۔

صفائی کا عملہ نہ جانے کیوں غائب ہے۔ اہلِ محلہ کئی بار شکایات کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ گندگی اور پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر بچے اور بوڑھے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

محترم! آپ سے گزارش ہے کہ آپ کے موقر اخبار کے ذریعے اعلیٰ حکام کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف دلائی جائے تاکہ جلد از جلد صفائی کا مناسب انتظام کیا جا سکے۔

مخلص
محمد کاشف

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: