Cadet College Test Thank You Letter To Uncle For The Gift Of A Watch

When someone gives us a gift, we should thank them politely. This letter is written to thank an uncle for sending a beautiful watch. It shows love and respect for the uncle’s kind gesture. Saying thank you makes relationships stronger and shows good manners.

گھڑی کے تحفے پر چچا جان کو شکریہ کا خط

گورنمنٹ ہائی اسکول لاہور
5 جنوری 2013ء

محترم جناب چچاجان!
السلام علیکم!

ابا جان نے میرے امتحان میں کامیابی پر آپ کے ان آنے کی خوشی میں ایک مختصر سی دعوت کا اہتمام کیا تھا۔ تمام لوگ مجھے مبارکباد دے رہے تھے۔ ہر طرف سے تحسین و آفرین کی آوازیں آ رہی تھیں۔ ایسی خوشی کے موقع پر آپ کا تحفہ، یعنی ایک خوبصورت گھڑی، مجھے موصول ہوا۔

یہ گھڑی دیکھ کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ ابا جان کے پاس لے کر گیا تو انہوں نے بھی بہت پسند کیا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اتنا قیمتی اور خوبصورت تحفہ دیا۔ میں اس گھڑی کو نہایت شوق سے پہنتا ہوں اور ہر وقت اپنے ہاتھ میں رکھتا ہوں۔ یہ نہ صرف وقت بتاتی ہے بلکہ مجھے آپ کی محبت کا احساس بھی دلاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ آپ ہمیشہ ہمیں اسی طرح خوشیاں دیتے رہیں۔

دعا ہے کہ آپ جہاں رہیں خوش و خرم رہیں۔
والسلام
آپ کا بھتیجا
عمران علی

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: