Cadet College Test Application To The Deputy Commissioner For A Job

People write applications when they want a job. This application is written to the Deputy Commissioner to ask for a job. It details the person’s education and their request for work.

ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست  (برائے ملازمت)

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب
ضلع شیخوپورہ

جناب عالی!
مجھے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کے دفتر میں کلرکوں کی چند آسامیاں خالی ہیں۔ بندہ جناب کے لیے بطور امیدوار پیش کر رہا ہے۔ میں نے پچھلے سال میٹرک میں 600 نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازاں میں نے شارٹ ہینڈ کی بھی مشق کی ہے۔ میری رائٹنگ 40 الفاظ فی منٹ ہے۔ لاہور کی ایک پرائیویٹ فرم سے ٹائپنگ کی باقاعدہ سند حاصل کی ہے۔

میری تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔ میری تعلیمی قابلیت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ میں بخوبی کلرک کے فرائض انجام دے سکتا ہوں۔ میرے اخلاق بھی اچھے ہیں اور اطاعت گزار کارکن ہوں۔ میں اپنے تمام تعلیمی سرٹیفکیٹ اور ہیڈ ماسٹر کے عطا کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ کی نقل درخواست کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں۔

امید ہے کہ میری درخواست پر ہمدردی سے غور فرمائیں گے اور مجھے کلرک کے لیے منتخب فرمائیں گے۔

العارض
(نام محمد نواز ولد عبدالرشید)

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: