Cadet College Test Application To The Postmaster Complaint About Receiving Incorrect Amount

Sometimes, people get the wrong amount of money from the post office. This can cause problems and needs to be fixed. This complaint is written to the Postmaster to tell them about the mistake and ask for help.

 پوسٹ ماسٹر کے نام غیر درست رقم موصول ہونے کی شکایت 

بخدمت جناب

پوسٹ ماسٹر صاحب جنرل پوسٹ آفس، لاہور

!جنابِ عالی

گزارش ہے کہ مجھے جناب حسن احمد کی جانب منی آرڈر کے ذریعے ارسال کردہ رقم اس ماہ کی 5 تاریخ کو موصول ہوئی۔ میرا اسکول کا خرچ جو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مجھے بھجوا دیا جاتا ہے، اس مرتبہ تاخیر سے ملا۔ میں نے سکول کے دیگر طلبا سے معلومات کی تو پتا چلا کہ ان کو ان کی متعلقہ رقم وقت پر مل چکی ہے۔

مجھے جو منی آرڈر ملا وہ درج ذیل تفصیل کے مطابق ہے:

    متوقع رقم: 500 روپے

    موصولہ رقم: 375 روپے

    تاریخ وصولی: 6 اکتوبر 2025ء

میں نے فوری طور پر قاصد سے دریافت کیا لیکن اس کے پاس کوئی تسلی بخش جواب نہ تھا۔ مجھے شبہ ہے کہ یا تو رقم کم بھیجی گئی ہے یا کہیں ڈاک خانے میں کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہے۔

جناب سے گزارش ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیق کی جائے اور میری اصل رقم مجھے واپس دلائی جائے تاکہ میں اپنے اخراجات وقت پر پورے کر سکوں۔

محمد نواز ولد عبدالرشید

جماعت ششم، رول نمبر 15

گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ لاہور

مورخہ: 12 نومبر 2025ء

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: