Cadet College Test Application To The District Education Officer For The Opening Of A Primary School

Many children in villages or towns need a school to study. This application is written to the District Education Officer to request the opening of a primary school. It explains why the school is important for the children’s future.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے نام درخواست
(برائے افتتاح پرائمری اسکول)

بخدمت جناب
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب،
محکمہ تعلیم (پرائمری)، ضلع شیخوپورہ

!جنابِ عالی
ہم باشندگان موضع کوثر پور نہایت ادب و احترام کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں ابھی تک پرائمری اسکول سے محروم ہے۔ جب کہ ہمارے آس پاس کے تمام گاؤں میں پرائمری اسکول موجود ہے۔ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے شدید سردی اور سخت گرمی کے موسم میں دو دو میل پیدل چل کر اسکول جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کئی بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔

جنابِ والا! ہمارا گاؤں کثیر آبادی پر مشتمل ہے، جس میں تین ہزار نفوس رہائش پذیر ہیں۔ بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بے حد شوقین ہیں لیکن اسکول نہ ہونے کے باعث وہ بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔

ہم آپ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں ایک پرائمری اسکول کی منظوری مرحمت فرما کر ہمیں مشکور کریں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری گزارش پر ضرور غور فرمائیں گے۔

زیادہ ادب و احترام کے ساتھ
درخواست گزاران
اہلِ علاقہ موضع کوثر پور، تحصیل صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ
مورخہ: 17 اکتوبر 2013ء

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: