Beautician Courses in Pakistan
Beautician Courses in Lahore, Karachi, Islamabad and Rawalpind
خوبصورتی عورت کا اثاثہ ہے اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ عورت خوبصورتی کے بغیر نا مکمل ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ خوبصورت عورت ہی اصل عورت ہوتی ہے بلکہ اندرونی خوبصورتی بھی اہمیت رکھتی ہے۔اس لیے ہر عورت اپنے آپ کو ہر وقت خوبصورت اور سجا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔اس مقصد کے لیے دنیا میں بے شمار بیوٹی پارلر اور سیلون کُھل چکے ہیں۔ہمارے ملک پاکستان میں عورتوں کے لیے بہت سے سیلون اور پارلر ہیں۔اچھے پارلرز میں عورتوں کے لیے اچھی سہولیات ہیں۔پاکستان میں بہت سے ادارے بیوٹیشن کے کورسز کروارہے ہیں۔
کراچی میں بیوٹیشن کورسز
اس بات کا تو آپ کو علم ہی ہوگا کہ کراچی میڈیا اور ٹی۔وی چینلز کا مرکز ہے تو یہاں بہت اچھے ایسے سیلون ہیں جولڑلیوں اور عورتوں کو بیوٹیشن کے کورسز بھی کروارہے ہیں۔لاہور،کراچی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں اداروں کی فہرست درج ذیل ہیں:
ڈیپیلکس سیلون:
میں مسّرت مصباح نے ڈیپیلکس سیلون۱۹۸۰ قائم کیا۔کچھ ہی سالوں میں ڈیپیلکس سیلون نے اپنے گاہکوں کو تجربہ کار میک اپ آرٹسٹ کے زیر نگرانی بہتر سہولیات میّسر کی ہیں۔پاکستان میں اب ڈیپیلکس سیلون کی تیس برانچز ہیں اور ایک ایک برانچ متحدہ امارات اور امریکہ میں ہے۔کراچی اور لاہور میں طلبہ و طالبات کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں جو کہ دنیا کے پیشہ ور اداروں سے الحاق شدہ ہے۔ڈیپیلکس سیلون مندرجہ ذیل کورسز آفر کرتا ہے
- Professional Course Which includes Hair dressing, Make Up and Skin aesthetics
- Advance course includes advance hair dressing, Make-up and skin aesthetics
- Fitness and wellness training classes Diet and Nutrition course
- Training classes for aerobics instructors Yoga training courses
- Holistic Treatments Courses Reflexology
- Personal Grooming Course
سیبزسیلون
سیبزسیلون کرچی میں واقع ہے اور اس کی بانی کا نام صباء انصاری ہے۔صباء انصاری دنیا میں اپنے فیشن اور سٹائل کے لیے مشہور ہیں۔سیبزسیلون نے پاکستان میں موجود بہت سے گاہکوں کو سہولیات میّسر کیں جن سے گاہک مطمئن ہیں۔سیبزسیلون نے ۲۰۰۱ء میں اپنا کام شروع کیا اور بہت ہی کم عرصے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔سیبزسیلون کراچی کے بعد لاہور میں بھی اِس کی برانچ کھول دی گئی ہے۔سیبزسیلون میں کراچی اور لاہور کے طلبہ و طالبات کو میک اپ کورسز کرنے کے سنہری مواقع ہیں اور ان کی معیاد تقریباََ دو ماہ ہے۔
آمنہ راج میک اپ لاؤنچ
آمنہ راج میک اپ لاؤنچ میں بھی میک اپ کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ان کورسز میں چہرے کی جِلد اور شکل کے لحاظ سے جدید اور اشیاء کے استعمال سے متعلق سکھایا جاتا ہے۔اِس کورس کی معیاد سات سیشن پر مشتمل ہے اور اس کی فیس پانچ ہزار ہے۔رجسٹریشن فیس اور کُل خرچہ پینتیس ہزار ہے۔
ٓآئی ایف اے پی انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی پاکستان
آئی ایف پی اے ایک نجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہے جہاں طلبہ و طالبات کو بہتر انداز کے ساتھ بناؤسنگھار،میک اپ،فوٹو گرافی اور ماڈلنگ سکھائی جاتی ہے۔طلبہ و طالبات کورسز میں کامیاب ہونے کے بعد اپنا پیشہ ور سیلون اور اکیڈمی کھول سکتے ہیں۔یہ ادارہ لاہور میں ہے۔
سپنا بیوٹی سیلون
سپنا بیوٹی سیلون میں گاہکوں کو بہت اچھی سہولیات میّسر کی جاتی ہیں جیسے کہ مہندی،میک اپ اور فیشل وغیرہ۔اس ادارے میں بالوں سے متعلق خصوصی طور پر ٹریننگ دی جاتی ہے۔یہ ادارہ کراچی میں ہے اور اس کی دوسری برانچ حیدرآباد میں ہے۔
ایلے نورابرائیڈل سیلون
ایلے نورا برائیڈل سیلون کراچی میں واقع ہے۔اس ادارے میں میک اپ،برائیڈل میک اپ اور بہت سے کورسز کروائے جاتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں
- Personal Hair do
- Personal Make-up
- Day & Night Make-up that suits your face
- Personal Hand & Feet care
- Personal Skincare including Facial according to your skin-type
- Personal Hygiene
اسلام آباد ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ
اسلام آباد ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں بھی میک اپ اور بیوٹی کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔
اس موضوع سے متعلق مزید معلومات یا سوالات کے لیے کمنٹس سیکشن میں لکھیں
You Might Also Like
- How can Girls Join Pakistan Army After Matric Inter BA and M...
- Top 10 Universities in Pakistan For MBA BBA
- Online Jobs For Matric Students in Pakistan Part Time and Fu...
- Top 10 Medical Universities in Pakistan for MBBS BDS by PMDC
- How to Girls Join Pakistan Airforce PAF After Matric Inter B...
- Short Courses After 9th 10th (Matric) Class Students in Paki...
- ACCA Future in Pakistan Scope Jobs Opportunities and Salary ...
- Scope of Psychology in Pakistan Courses Salary Package and C...
- Scope of Fashion Designing in Pakistan as Career for Boys an...
- Scope of Pharm.D in Pakistan Job Opportunities and Salary Pa...