CSS Preparation Guide in Urdu
سی۔ایس۔ایس
سی۔ایس۔ایس کا امتحان ہر سال لیا جاتا ہے۔ کثیر تعداد میں طلباء اس امتحان میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور قلیل تعداد میں طلباء اس امتحان کو پاس کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ بہت سے طلباء محنت کرنے کے باوجود ناکام ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں سی۔ایس۔ایس کے امتحان کی مکمل تیاری کے بارے میں علم نہیں ہوتا۔ سی۔ایس۔ایس کا امتحان آپکی تعلیمی مہارتوں کو چیک کرتا ہے۔اگر آپ نے سی۔ایس۔ایس کا امتحان دینا ہو تو اس کے لیے آپکو یقیناًذہین ہونا چاہیے۔کیونکہ لازمی مضامین کا بڑا حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوتا ہے۔
سی۔ایس۔ایس کا امتحان ہر سال فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف۔پی۔ایس۔سی)اسلام آبادکی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔فیڈرل گورنمنٹ کے تحت مندرجہ ذیل اداروں میں 17سکیل کی بھرتیوں کے لیے امتحان پاس کرکے فا رم جمع کرواسکتے ہیں۔
کامرس اینڈ ٹریڈ
- Customs & Excise Group
- District Management Group
- Foreign Service of Pakistan
- Income Tax Group
- Information Group
- Military Lands and Cantonments Group
- Office Management Group
- Pakistan Audit and Accounts Service
- Police Service of Pakistan
- Postal Group
- Railways (Commercial & Transporatation) Group
سی۔ایس۔ایس کے امتحان کا حصہ
تحریری امتحان
میڈیکل ٹیسٹ
سائیکالوجیکل ٹیسٹ
زبانی امتحان
سی۔ایس۔ایس کے لیے اہلیت کا معیار
مرد اور خواتین جو اہلیت کے معیار پر پورا اُتریں گے وہ سی۔ایس۔ایس کا امتحان دے سکیں گے۔
قومیت
امیدوار پاکستانی شہری یا جموں اور کشمیر کا مستقل رہائشی ہو۔
تعلیم
امیدوار نے کم از کم سیکنڈ دویژن میں بیچلرز ڈگری یا اس کے مساوی تعلیم کسی تسلیم شدہ ادارے یا بیرونِ ملک کی یونیورسٹی سے پاس کی ہو،جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ۔ای۔سی)اسلام آباد سے تسلیم شدہ ہو۔
امیدوار جنھوں نے تھرڈ ڈویژن میں بیچلرز کی ڈگری پاس کی ہو وہ بھی سی۔ایس۔ایس کے امتحان دینے کے قابل ہوں گے اگر ان کے پاس ماسٹرکی ڈگری بھی ہو۔
امیدوار کے لیے عمر کی حد 21سے30سال تک ہے۔عمر میں 2سال کی سکونت دور دراز علاقوں اور بُدھ برادری کے افراد کے لیے بھی دستیاب ہے۔
معذور افراد
ایسے امیدوار جو جسمانی طور پر معذور ،گونگے بہرے یا اندھے ہیں وہ مندرجہ ذیل چار پیشہ ورانہ گروپ کے امتحان دے سکتے ہیں۔
- Commerce & Trade Group
- Pakistan Audit & Accounts Service
- Information Group
- Postal Group
امتحان کی جگہ
سی۔ایس۔ایس۔ کا امتحان ایبٹ آباد،بہاولپور،ڈی۔آئی۔خان،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد ، گلگت،گوجرانوالہ،حیدرآباد،اسلام آباد،کراچی،خضدار،لاہور،لاڑکانہ،ملتان،مظفر آباد،اوکاڑہ،پشاور،کوئٹہ،راولپنڈی،سرگودھا،سیالکوٹ،سکردو اور سکھر میں منعقد کیے جاتے ہیں۔
انٹر ویو کی جگہ
سی۔ایس۔ایس کے انٹرویو اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں منعقد کیے جاتے ہیں۔
سی۔ایس۔ایس امتحان کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف۔پی۔ایس۔سی)اسلام آباد ہر سال سی۔ایس۔ایس امتحان کا اشتہار ڈیلی نیوز پیپر پر شائع کرواتا ہے۔جس میں امتحان کی تاریخ اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ دی ہوتی ہے۔
سی۔ایس۔ایس کا امتحان دینے کے لیے امیدوار کو ایک ہزار روپیہ سٹیٹ بینک یا نیشل بینک آف پاکستان میں دئیے گئے اکاؤنٹ نمبر پر فیس جمع کروانی ہوگی۔درخواست فارم امتحان دینے کے لیے حل کریں اور درخواست فارم تاریخ ختم ہونے سے پہلے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں پہنچ جانے چاہیے۔
عام طور پر سی۔ایس۔ایس کا امتحان ہر سال مارچ یا اپریل کے مہینے میں منعقد ہوتے ہیں اور درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بھی اسی سال کی یکم یا دو جنوری ہوتی ہے۔
تحریری امتحان
تحریری امتحان کے کُل 1200نمبر ہوتے ہیں۔جس میں لازمی مضامین کے 600اور اختیاری مضامین کے 600نمبر ہوتے ہیں۔ہر پیپر کے لیے تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔امتحان میں کالی اور نیلی سیاہی استعمال کر سکتے ہیں۔امیدوار کے لازمی مضامین میں 40فیصد اور اختیاری مضامین میں ۳۳فیصد نمبر ہوں اور مجموعی طور پر امیدوار کے امتحان میں 50فیصد نمبر ہوں۔
انگلش مضمون
امتحان میں آپ سے دئیے گئے عنوان میں سے انگلش کا مضمون لکھنا ہوگا جو کم از کم 2500سے3500الفاظ کے درمیان ہو۔انگلش کے مضمون میں آپکی گرائمر،تحریری مہارت اور اظہارِخیال کو چیک کیا جاتا ہے۔زیادہ سے زیادہ انگریزی میں اخبار پڑھنے کی کوشش کریں۔
موجودہ حالات
موجودہ حالات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اخبار پڑھا کریں اور خبریں سُنا کریں۔آپکو موجودہ سیاسی اطلاعات اور عام صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے۔
سائنس
سائنس کے لیے میٹرک/او۔لیول اور ایف۔ایس۔سی/اے۔لیول کی کتابیں پڑھیں۔امتحان میں انہی کتابوں سے سوالات لیے جاتے ہیں۔سائنس کے امتحان میں سائنسی قوانین ،تجربے اور سائنسی اصلاحات وغیرہ وغیرہ کی طرز کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
پاکستان کے حالات
پاکستان کے حالات کے لیے مطالعہ پاکستان،ہسٹری اور اندرونِ ملک اور بیرون ملک کی کتابیں پڑھیں۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر اخبار ضرور پڑھیں۔
اسلامیات
اسلامیات کے لیے زیادہ سے زیادہ اسلامک کتابیں پڑھیں جیسا کہ بہشتِ زیور وغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ حدیث اور قرآنی آیتوں کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔اسلام کلے بنیادی تصورات کا مطالعہ ضرور کریں۔
میڈیکل ٹیسٹ
امیدوار جو امتحان میں کامیاب ہوجائیں گے اُن کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔اس ٹیسٹ میں امیدوار کی ذہنی اور جسمانی حالت کا معائنہ کیا جائے گا۔معذور افراد اپنا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔ایسے امیدوار جو جسمانی طور پر معذور ،گونگے بہرے یا اندھے ہیں وہ مندرجہ ذیل چار پیشہ ورانہ گروپ کے امتحان دے سکتے ہیں۔
- Commerce & Trade Group
- Pakistan Audit & Accounts Service
- Information Group
- Postal Group
سائیکالوجیکل ٹیسٹ
تمام امیدواروں کو سائیکالوجیکل ٹیسٹ کے لیے بلایا جاتا ہے جو کہ تحریری ٹیسٹ اور گروپ ٹاسک پر مشتمل ہوتا ہے۔جب سائیکالوجیکل ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جائے تو امیدوار اپنا قومی شناختی کارڈاور دو عدد تصاویر ہمراہ لائیں۔اگر امیدوار ائیکالوجیکل ٹیسٹ میں غیر حاضر ہوا تو اسے زبانی امتحان سے برخاست کر دیا جائے گا۔
زبانی امتحان
ایسے امیدوار جنھوں نے تحریری امتحان پاس کرلیا ہو اُن امیدواران سے بورڈ کی طرف سے انٹرویو لیا جاتا ہے۔تمام امیدواروں کو اسلام اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی علم ہونا ضروری ہے۔غیر مسلم سے اسلام سے متعلق سوالات نہیں کیے جاتے۔امیدوار صرف 3 مرتبہ سی۔ایس۔ایس کا امتحان دے سکتے ہیں۔
You Might Also Like
- Verbal Ability Analogy Test 2 Online Mcqs for Preparation
- FPSC CSS Exam 2024 – A Complete Guide
- CSS Exams Date Sheet 2024- FPSC Exam Schedule
- CSS Exams Online Test For Preparations
- FPSC CSS Online Registration 2024 Competitive Examination
- Best Recommended Books List for CSS Preparation For Passing
- Effective Tips For CSS and PMS to get Gauranteed Success in ...
- CSS Subject Selection Complete Guide 2024
- CSS Marks Scoring Subjects Combination Complete Guide 2024
- FPSC CSS Competitive Exams CE-2024 Online Test Preparations
Asslam o alikum……kia age mein 1,2 year ke relaxation ho skti hai mtlb meri age abi 32 year pori ni hoi to kia mein day skun ge yeh paper?