Impacts of Technology in Education

ٹیکنالوجی کی تعلیمی میدان میں افادیت

کوئی شک نہیں کہ ٹیکنالوجی خُدا کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ ٹیکنالوجی ہماری ثقافت ، فن اور ساتھ ہی ساتھ سائنس کی ماں ہے۔یقیناًٹیکنالوجی نے ہمارے جینے کا طریقہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہے۔ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت سے مشکل ترین کاموں کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی بہت جدید ہوگئی ہے۔ سکولوں میں ٹیکنالوجی زیادہ مشہور دکھائی نہیں دیتی تھی البتہ،کمیپیوٹر کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی سکولوں میں پزیرائی مل رہی ہے۔ٹیکنالوجی نے انسان کے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
ٹیکنالوجی طلباء کی زندگی آسان بنادیتی ہے
ٹیکنالوجی طلباکے خیالات کے اظہار میں مددکرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء اپنے نوٹس،پریزنٹیشن اور بہت سے کام کرتے ہیں جن سے ان کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور کسی کام میں مشکل بھی پیش نہیں آتی۔
معلومات کو بچانے کے لیے آسان
کمپیوٹر ہمیں بہت بہتر معلومات فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ ٹیکنالوجی کے خلاف چاک،بورڈز اور کتابوں کو تسلیم کرتے ہیں تو آپ کو ان تمام چیزوں کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ کمپیوٹر ہی چاک اور بورڈز کا متبادل ہے۔کمپیوٹر نے طلباء کے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
آسانی سے معلومات دستیاب
انٹرنیٹ بڑے پیمانے پر معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ علم حاصل کرنے کا ایک موثر آلہ ہے۔ تمام ویب صارفین سرچ انجنز کا استعمال کرتے ہیں اور تقریباََ دنیا کی ہر چیز کی ویب سائٹس موجود ہیں جو آپ کو تمام تر تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button