Impacts of Social Media on Students

طالب علموں پر سوشل میڈیا کے اثرات

سوشل میڈیا ایک ایسا آلہ ہے جو لوگوں کو اظہارِ رائے ،تبادلہ خیال،تصویر اور ویڈیوز شئیر کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی بدولت پوری دنیا ایک گاؤں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ سوشل ویب سائٹس میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک،ٹوئٹر،یوٹیوب،گوگل پلس اور لنکڈ ان وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی نوجوان نسل کو بہت سے فائدے اور لاتعداد مواقع فراہم کر رہی ہے۔
ترقی کے اس دور میں ہر افراد انٹرنیٹ کی مددسے ایک دوسرے سے رابطے میں ہے۔سوشل میڈیا دنیا میں اپنا بڑا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سوشل میڈیا کی مدد سے لاکھوں افراد کئی مواقع سے فائدہ مند ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا نے پوری دنیا میں حیرت انگیز شہرت پالی ہے ۔ زیادہ تر نوجوان نسل اور طلباء سوشل ویب سائٹس کا استعمال کررہے ہیں۔سوشل میڈیا کے بہت سے مثبت اور منفی اثرات ہیں۔
کنکشن
سوشل میڈیا کا سب سے اہم مقصد اجتماعی کنکشن ہے جس کے ذریعے ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ خواہش مند افراد فیس بُک،ٹوئٹر اور انسٹاگرام تک آسانی سے رسائی حاصل کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں مصروف ہیں۔
علم
سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے بہت سی تفصیلات شئیر کرتے ہیں اور موصول بھی کرتے ہیں جس سے ان کے علم میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی اشیاء یا مواد آپ کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے جن سے آپ لاعلم ہوتے ہیں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button