How to write Letter or Application for Job

نوکری کے لیے درخواست لکھنے کا طریقہ

یقیناًآپ ایک اچھی اور کامل نوکری کی تلاش میں ہوں گے اور اس کے لیے آپ کو اپنی سی۔وی بھی جدید تر بنانا ہوگی۔سی ۔وی جمع کروانے سے پہلے آپ کو ایک الگ نوکری کے لیے درخواست لکھنی چاہیے۔ درخواست لکھنے سے کمپنی یا ادارے کا آپ پر اچھا تاثر پڑے گا۔آئیے ہم آپ کو نوکری کی درخواست کے لیٹر کے لیے کچھ اہم خصوصیات بتاتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
لیٹر تیار کرنے کا طریقہ
*ایک کاغذ لیں اور اُس پر دو کالم بنالیں۔کالم کی بائیں جانب اپنی ضروریات اور دائیں جانب اپنی مہارتیں لکھیں۔نوکری کی درخواست کو توجہ سے پڑھیں اور پھر اپنی ضروریات لکھیں۔اُس کے بعد اپنی مہارتیں اور تجربات لکھیں۔
*لیٹر لکھتے ہوئے سب سے اوپر اپنا رابطہ نمبر اور اپنے بارے میں تمام تر تفصیلات لکھیں۔لیٹر لکھنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ جس پر آپ لیٹر لکھ رہے ہیں وہ مناسب لیٹر ہیڈ ہے۔مندرجہ ذیل اپنے بارے میں لازمی تفصیلات لکھیں۔
۔نام
۔مکمل پتہ
۔فون نمبر
۔ای۔میل ایڈریس

اپنے بارے میں مکمل تفصیلات لکھنے کے بعد کمپنی کے بارے میں مکمل تفصیلات درج کریں۔جس کمپنی میں آپ نے نوکری حاصل کتنا چاہتے ہیں اُس کمپنی کے بارے میں مکمل تفصیلات اور جس ملازمت کے لیے آپ نے درخواست جمع کروانی ہے اُس کے بارے میں بھی تفصیلات لکھیں۔تمام تر درخواست کمپنی کے مینجر کے نام لکھیں ۔اگر آپ کمپنی کے مینجر کا نام نہیں جانتے تو کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کمپنی کے مینجر کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔اس طریقہ کار سے کمپنی کا آپ پر بہت اچھا تاثر پڑے گا۔
کمپنی کا مینجر آپ کی سی۔وی تفصیلاََ پڑھے گا اور دیکھے گا کہ آپ کی کامیابیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
آپ کے لیٹر کی شروعات اچھی اور مثبت ہونی چاہیے تاکہ کمپنی کا مینجر آپ کا لیٹر پڑھتے ہی آپ کی طرف مائل ہوجائے۔کوشش کریں کہ آپ کا لیٹر خبروں کے مکالمے کی مانند ہو۔
کمپنی میں اپلائی کرنے سے پہلے کمپنی کے بارے میں ریسرچ ضرور کرلیں۔
لیٹر میں اپنی تعلیم اور تجربہ کی صلاحیتوں کو مختصراََ بیان کریں جو کہ آپ کر کردار کو کامل بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
لیٹر میں اس بات کو واضح کریں کہ آپ کمپنی کے لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔لیٹر میں آپ اپنے پچھلے تجربات کی تفصیلات اور اپنی مکمل مہارتیں بھی لکھیں جس کی وجہ سے آپ کو نوکری ملنے کے آثار زیادہ ہوجائیں گے۔
لیٹر کے اختتام پر اپنے بارے میں ضرور لکھیں کہ آپ اس نوکری کے لیے کتنے اچھے اور کامل ثابت ہوسکتے ہیں جو آپ کے انٹر ویو میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔
لیٹر کے اختتام پر کمپنی مینجر کے لیے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کریں۔اس طریقہ کار سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا اور کمپنی کا تاثر آپ پر اچھا پڑے گااور علاوہ ازیں آپ کو نوکری ملنے کے مواقع زیادہ بڑھ جائیں گے۔
لیٹر کے اختتام پر آخری لائن میں اپنا نام لکھیں اور اپنے دستخط بھی کریں۔

You Can Learn and Gain more Knowledge through our Online Quiz and Testing system Just Search your desired Preparation subject at Gotest.

Maan Ali

Hey there! I'm Maan Ali, your online test prep pal. Join me in the adventure of acing exams with ease. I'll share tricks, practice tests, and all you need to rock your studies. Let's make learning fun and success a sure thing!

Your Related

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button